لودھراں(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں ضمنی انتخاب سے قبل مسلم لیگ (ن) کے امیدوار اقبال شاہ نے کہا کہ مجھے میری پارٹی نے کہا ہے کہ انتخاب لڑو، اسی لیے انتخاب لڑ رہا ہوں لیکن میں جیت نہیں سکتا،
پروگرام میں میزبان نے کہا کہ پیر محمد اقبال شاہ ن لیگ سے لودھراں کے ضمنی انتخاب میں عمر رسیدہ امیدوار ہیں لیکن ان کا یہ پہلا الیکشن ہے، میزبان نے پیر محمد اقبال شاہ سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ آپ پہلی دفعہ الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں آپ کو الیکشن میں حصہ لے کر کیسے محسوس ہو رہا ہے جس کے جواب میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار اقبال شاہ نے کہا کہ مجھے تو پارٹی نے کہا ہے تو اس وجہ سے الیکشن لڑ رہا ہوں لیکن مجھے جیتنے کی امید نہیں ہے۔ اقبال شاہ گفتگو کے دوران کہا کہ آج تک میں ضلع کونسل کا الیکشن لڑتا رہا ہوں اور ہمیشہ سے ضلع کونسل کا ممبر رہا ہوں، مجھے میری جماعت نے کہا کہ آپ انتخابات لڑیں تو میں زور و شور سے الیکشن لڑ رہا ہوں۔ مسلم لیگ (ن) کے لودھراں سے امیدوار اقبال شاہ جو کے جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کے مقابلے میں جیت گئے، ضمنی انتخاب سے قبل ان کا خیال تھا کہ وہ یہ انتخاب نہیں جیت سکیں گے لیکن وہ حیرت انگیز طور پر یہ ضمنی انتخاب جیت گئے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں ضمنی انتخاب سے قبل مسلم لیگ (ن) کے امیدوار اقبال شاہ نے کہا کہ مجھے میری پارٹی نے کہا ہے کہ انتخاب لڑو، اسی لیے انتخاب لڑ رہا ہوں اقبال شاہ گفتگو کے دوران کہا کہ آج تک میں ضلع کونسل کا الیکشن لڑتا رہا ہوں اور ہمیشہ سے ضلع کونسل کا ممبر رہا ہوں، مجھے میری جماعت نے کہا کہ آپ انتخابات لڑیں تو میں زور و شور سے الیکشن لڑ رہا ہوں۔