ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

پانی کی8مزید غیر قانونی کمپنیوں کو سیل کردیاگیا،گوداموں میں موجود پانی کی تیار بوتلوں کابھاری سٹاک موقع پر ضائع ،نام سامنے آگئے

datetime 14  فروری‬‮  2018 |

لاہور ( این این آئی) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین کی ہدایت پر پاکستان سٹینڈرڈزاینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کی غیر قانونی کمپنیوں کیخلاف کارروائیاں جاری،ملٹی نیشنل کمپنی کی جعلی پیکنگ استعمال کرکے بیچی جانیوالی جعلی کاسمیٹکس کا بھاری سٹاک بھی پکڑا گیاجبکہ بھاری مقدار میں موجود گندگی سے بھرپور خام مال بھی برآمد کر لیا گیا،دوسری طرف غیر قانونی طور پر چلنے والے منرل واٹرکے مزید 8برانڈ بھی سیل کردئیے گئے۔تفصیلات کے مطابق

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین کی طرف سے غیر قانونی کمپنیوں کیخلاف آپریشن تیز کرنے کے حکم کے بعد ڈائریکٹر جنرل پی ایس کیو سی اے انجینئر خالد صدیق کی خصوصی ہدایات پر PSQCAکی سپیشل ٹیم آپریشن کے دوران ٹھوکر نیاز بیگ میں کارروائی کرتے ہوئے کاسمیٹکس تیار کرنیوالی فیکٹری پکڑ لی جس میں ملٹی نیشنل کمپنیوں کی پیکنگ کا بھاری سٹاک بھی موجود تھا۔اطلاع تھی کی جعلی کاسمیٹکس تیار کرنیوالی فیکٹری ملٹی نیشنل کمپنیوں کی پیکنگ لگا کر مال فروخت کر رہی تھی۔سپیشل ٹاسک فورس نے بھاری مقدار میں موجود جعلی شیمپو، ہئیر کلر اور بیوٹی کریمیں بھی اپنے قبضہ میں لے لیں۔جبکہ دوسری طرف سپیشل ٹاسک فورس نے شہر کے مختلف علاقوں ماڈل ٹان، ماڈل ٹان ایکسٹینشن، کوٹ لکھپت،ٹھوکر نیاز بیگ، بہار کالونی اور سمن آباد میں انسپیکشن کے دوران پانی کی8مزید غیر قانونی کمپنیوں کو سیل کردیا اور ان کے گوداموں میں موجود پانی کی تیار بوتلوں کابھاری سٹاک موقع پر ضائع کردیا۔ایکوا شلنگ، کرسٹل ، ایکوا سٹرنگ، کرسٹل کلیئر، فیضی واٹر، ایکوا ایٹ اور ڈیلائٹ واٹر برانڈ کو پی ایس کیو سی اے کا لائسنس نہ ہونے کی بنا پر فوری طور پر سیل کر دیا گیا ۔ ڈی جی خالد صدیق کا کہنا تھا کہ غیرمعیاری کھانے پینے والی اشیا اور کاسمیٹکس کی تیاری کو روکنے اور عوام کو معیاری اشیا کی فراہمی کو

یقینی بنانے کیلئے کارروائی جاری رکھی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں جو مختلف مارکیٹوں میں جا کر اشیا کو چیک کریں گی۔انہوں نے کہا پی ایس کیو سی اے کے لائسنس کے بغیر کام کرنیوالی کمپنیوں کیلئے مارکیٹ میں کوئی جگہ نہیں۔اورلائسنس کے بغیر پاکستان سٹینڈرڈکا لوگو (پی ایس مارک)استعمال کرنا ایک جرم ہے جس کیخلاف سخت ایکشن لیا جائیگا۔ان کا کہنا تھا کہ دکاندار حضرات بھی غیر معیاری اور غیر قانونی برانڈ کی فروخت نہ کریں ورنہ سٹاک قبضے میں لیکر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ پی ایس کیو سی اے شہر بھر میں جاری آپریشن کے دوران اب تک پچھلے ایک ہفتہ کے دوران 10مزید پانی کے یونٹ سیل کر چکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…