کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے پاکستان میں سرمایا کاری بڑھانے پر غور شروع کر دیا ہے، عالمی جریدے کے مطابق تینوں ممالک حتمی منصوبہ جلد ہی پیش کریں گے۔عالمی جریدے کے مطابق سعودی عرب، یو اے ای اور پاکستان کے اہم نمائندوں کے درمیان تجارت اور سرمایا کاری بڑھانے پر غور ہو رہا ہے۔ تینوں ممالک اس حوالے سے حتمی منصوبہ جلد
پیش بھی کرنے والے ہیں جس کے بعد توقع کی جا رہی ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پاکستان میں سرمایا کاری بڑھا سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق تینوں ممالک کے درمیان ہونے والے ان مذاکرات کو وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ توقع کی جا رہی ہے کہ دونوں ممالک پاکستان میں ٹیکسٹائل، زراعت اور ادویات کے شعبے میں سرمایا کاری کر سکتے ہیں۔