جمعہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2024 

مریم نواز نے ویڈیو ٹوئٹرپرشیئر کرکے تنازعہ کھڑا کردیا،چوہدری نثار کی وضاحتیں،نوازشریف مجھے شہبازشریف کے بارے میں کیا کہتے رہے؟مزید انکشافات

datetime 14  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اپنے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ نواز شریف کا بذریعہ موٹر وے لاہورجانے کا فیصلہ پارٹی کی سینئر قیادت کے اجلاس میں ہوا جس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی شریک تھے۔سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کے ترجمان کے مطابق موٹر وے سے لاہور جانے کا فیصلہ

مری میں منعقدہ اجلاس میں ہواجہاں اکثریت ارکان نے موٹر وے سے لاہور جانے کی رائے دی تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ روزسابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی جانب سے ٹویٹر پر ویڈیو پوسٹ کی گئی تھی جس میں وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو بھری محفل میں نواز شریف سے لاہور کیلئے بذریعہ موٹر وے جانے سے متعلق سوال کرتے دیکھے گیا۔چوہدری نثار علی خان نے کہاکہ اس سیدھے سادھے فیصلے کو ویڈیوکلپ کے ذریعے غلط رنگ دینا بدقسمتی ہے۔انھوں نے زور دیا کہ بہتر ہوگا کہ اس شخص کی بھی نشاندہی کی جائے تاکہ غیر ضروری ڈرامائی عنصر زائل ہوجائے۔چوہدری نثار نے واضح کیا کہ موٹر وے سے جانے کا فیصلہ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر کیا گیا تھا اور فیصلے میں تبدیلی کسی سیاست دان کے مشورہ سے نہیں ہوئی تھی۔سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ مجیب الرحمان شامی اور میڈیا کے وفد نے نواز شریف کو جی ٹی روڈ سے جانے کا مشورہ دیا تھا جبکہ نواز شریف نے مجھے شہباز شریف کو قائل کرنے پر زور دیا۔انھوں نے دعویٰ کیا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے میرے رابطہ کرنے پر جی ٹی روڈ سے آمد سے اتفاق کیا اور اجلاس میں ہر انٹرچینچ پر استقبال اور اختتامی استقبال لاہور میں داخلے کے بعد کرنے کا فیصلہ بھی شامل تھا۔سابق وزیرداخلہ نے بتایا کہ اجلاس میں جہاز سے روانگی کا مشورہ کسی نے نہیں دیا تھا۔



کالم



مبارک ہو


مغل بادشاہ ازبکستان کے علاقے فرغانہ سے ہندوستان…

میڈم بڑا مینڈک پکڑیں

برین ٹریسی دنیا کے پانچ بڑے موٹی ویشنل سپیکر…

کام یاب اور کم کام یاب

’’انسان ناکام ہونے پر شرمندہ نہیں ہوتے ٹرائی…

سیاست کی سنگ دلی ‘تاریخ کی بے رحمی

میجر طارق رحیم ذوالفقار علی بھٹو کے اے ڈی سی تھے‘…

اگر کویت مجبور ہے

کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…