ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے انٹرا پارٹی الیکشن 2018کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا، ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنان نئی قیادت کا انتخاب کریں گے،تفصیلات جاری

datetime 14  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ کی جانب سے انٹرا پارٹی الیکشن 2018کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا، جس کے مطابق 11فروری 2018کو پی آئی بی گراؤنڈمیں منعقدہ جنرل ورکرز اسمبلی میں پیش کردہ قرارداد کی منظوری کی روشنی میں الیکشن کمیشن ایکٹ2017کی سیکشن نمبر 208کے تحت متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اپنے آئین کی شق 13کے تحت انٹرا پارٹی الیکشن کا انعقاد کرنے جا رہی ہے جس کے فارم متحدہ قومی موومنٹ الیکشن سیکریٹر یٹ

مکان نمبر 270پی آئی بی کا لونی سے درج ذیل شیڈول کے تحت حاصل کئے جا سکتے ہیں، نا مزدگی فارم حاصل کرنے تاریخ 14فروری 2018، 9بجے صبح تا 12بجے دوپہر ہے جبکہ فارم حاصل کرنے کی آخری تاریخ 15-2-2018،1 بجے ہے ۔ فارمز کی اسکروٹنی (جانچ پڑتال) 16-2-2018، 9بجے صبح تا 12بجے دوپہر ہوگی جبکہ نا مزدگی پر اعترا ضا ت کی تاریخ16-2-2018، 1بجے دوپہر تا 3بجے دوپہرہے۔اعتر اضات پر سنوائی 16-2-2018،4 بجے شام تا 6بجے شام تک ہوگی، نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 16-2-2018،7بجے شام تا 8بجے رات ہے۔انٹرا پارٹی الیکشن میں رابطہ کمیٹی کے امیدواروں کے ناموں کی حتمی فہرست چیف الیکشن کمشنر انٹرا پارٹی الیکشن متحدہ قومی مومنٹ پاکستان 16-2-2018 ، رات 9بجے جاری کی جائے گی۔ پولنگ بتاریخ 18فروری 2018 کے ایم سی اسٹیڈیم (پی آئی بی کالونی) میں صبح 9بجے سے شام 4بجے تک جاری رہے گی ۔ انٹر ا پارٹی الیکشن 2018، میں ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنان بذریعہ خفیہ رائے شماری (ووٹنگ) نئی قیادت کا انتخاب کریں گے۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ کی جانب سے انٹرا پارٹی الیکشن 2018ایم کیو ایم پاکستان کی تاریخ کا اعلان ہونے کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کے الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ میں چیف الیکشن کمشنر کوکارکنان کی جانب سے سینکڑوں درخواستیں موصول ہوچکی ہیں

جن میں کارکنان کی جانب سے درخواست کی گئی ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے انٹرا پارٹی الیکشن 2018کا انعقاد 17فروری 2018بروز ہفتہ کے بجائے 18فروری 2018بروز اتوار کیا جائے۔ چونکہ بروز اتوار ملک بھر میں دفاتر کی چھٹی ہوتی ہے لہذا زیادہ سے زیادہ کارکنان اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔ اس سلسلے میں چیف الیکشن کمشنر نے گزشتہ روز منگل بتاریخ13فروری

2018 ایم کیو ایم پاکستان کے الیکشن کمیشن کا اجلاس طلب کیا گیا جس میں انٹرا پارٹی الیکشن 2018کی تاریخ تبدیل کرنے کے خلاف کسی رکن کا کوئی اعتراض سامنے نہ آنے پر چیف الیکشن کمشنر نے انٹرا پارٹی الیکشن 2018کی تاریخ تبدیل کرکے نئے شیڈول کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق اب ایم کیو ایم پاکستان کے انٹرا پارٹی الیکشن 2018بروز اتوار بتاریخ 18فروری 2018کو منعقد کئے جائیں گے۔



کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…