ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

امریکہ کی پاکستان میں یکطرفہ کارروائی دوطرفہ تعلقات کیلئے ریڈ لائن ہوگی ٗ وزیر داخلہ

datetime 14  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن/نیویارک (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ امریکہ کی پاکستان میں یکطرفہ کارروائی دوطرفہ تعلقات کیلئے ریڈ لائن ہوگی ٗپاکستان کو ڈرانا، دھمکانا یا زورزبردستی غیر مفید ہوگی ٗپاکستانی مفادات کے خلاف کوئی سازش یا کوشش ہوئی توجواب دیا جائیگا ٗدہشت گردی کے مسئلے کے حل کے لیے عسکری کے ساتھ سیاسی حل بھی ہونا چاہیے، پاکستان امن کے لیے عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کو ڈرانا، دھمکانا یا زورزبردستی غیر مفید ہوگی۔انہوں نے واضح کیا کہ پاکستانی مفادات کے خلاف کوئی سازش یا کوشش ہوئی توجواب دیا جائے گا۔احسن اقبال نے کہاکہ افغانستان میں ناکامیوں کاملبہ پاکستان پر ڈالا جاتا ہے ٗ افغانستان میں امن کے لیے ضروری ہے کہ پاکستان اور امریکا مل کر کام کریں۔انہوں نے کہاکہ امریکا کو جنوبی ایشیا اور افغانستان کو مختلف انداز سے دیکھنا ہوگا۔

احسن اقبال نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں پاکستان نے دیں اور گزشتہ چند سال میں پاکستان نے 60 ہزار سے زائد جانیں دیں۔انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں سے جنگ میں پاکستانی معیشت کو 25 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا اور اس جنگ میں بہت معمولی امریکی امداد ملی۔ انہوںنے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ امریکی امداد کے لیے نہیں بلکہ عوام کے تحفظ کے لیے لڑی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گردی کے مسئلے کے حل کے لیے عسکری کے ساتھ سیاسی حل بھی ہونا چاہیے، پاکستان امن کے لیے عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم امریکا سے باہمی احترام پر مبنی تعلقات چاہتے ہیں، پاکستان امداد نہیں تجارت چاہتا ہے، ہم ترقیاتی شراکت داری کے خواہاں ہیں۔

موضوعات:



کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…