اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی معروف خاتون وکیل عاصمہ جہانگیر کو گزشتہ روز بیدیاں روڈ پر واقع ان کے فارم ہائوس میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ عاصمہ جہانگیر کی وجہ شہرت وکیل کے علاوہ انسانی حقوق کے علمبردار کے طور پر بھی پوری دنیا میں تھی۔ سوشل میڈیا پر عاصمہ جہانگیر کی میت کی تصویر وائرل ہو گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عاصمہ جہانگیر کی کفن میں لپٹی میت کے ساتھ
ان کی صاحبزادی منیزے جہانگیر اور دیگر عزیز واقارب افسردہ کھڑے ہیں۔ عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ گزشتہ روز قذافی سٹیڈیم سے ملحقہ ایل سی سی گرائونڈ میں جماعت اسلامی کے بانی سید ابولاعلیٰ مودودی کےجماعت اسلامی سے منحرف فرزند سید حیدر فاروق مودودی نے پڑھائی جس میں سیاستدانوں، قانون دانوں، صحافیوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں سمیت مختلف طبقہ ہائے فکر کے افراد نے شرکت کی۔