اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایل ڈی اے نے نیب میں جمع کرانے کیلئے چوہدری برادران کی جائیدادوں کی تفصیلات اکٹھی کر لیں۔مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایل ڈی اے نے سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت ، سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کی نو جائیدادوں کا ریکارڈ جمع کیا ہے۔ دو روز میں تمام تر ریکارڈ نیب کو جمع کروا دیا جائے گا۔ دستاویزات کے مطابق چھ جائیدادیں الاٹمنٹ پر حاصل کی گئیں جبکہ تین جائیدادیں
اپنے دور حکومت میں خریدیں۔ تمام املاک بطور گھر استعمال کی جا رہی ہیں۔ چوہدری برادران نے گلبرگ ٹو میں 30سی، 31سی اور 33اے ایف سی، گلبرگ ٹو میں 25سے سی بلاک، 52ایف سی گلبرگ اور 14جی گلبرگ الاٹمنٹ جبکہ گلبرگ تھری میں 78(بی)بی تھری، 182ابوبکر بلاک نیو گارڈن ٹائون اور شاہراہ قائداعظم پر مکان نمبر 103اے خریدا۔ ایل ڈی اے نے ریکارڈ جمع کر لیا اور مزید تفتیش کیلئے نیب کو فراہم کیا جائے گا۔