پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

دوہری شہریت کیس، 7حاضر سروس جج غیر ملکی شہری نکلے جسٹس جواد حسن بھی شامل، سرکاری اہلکاروں کی بھی شامت آگئی چیف جسٹس ثاقب نثار نے کیا بڑا حکم جاری دیا، کھلبلی مچ گئی

datetime 14  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ میں دہری شہریت ازخود نوٹس کیس کی سماعت، رپورٹ پیش کر دی گئی، ہائی کورٹس کے دو جج جن میں لاہور ہائیکورٹ کے ایک جج جسٹس جواد حسن اور سندھ ہائیکورٹ کے جج جسٹس محمد کریم خان آغا دہری شہریت کے حامل نکلے۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز الحسن پر

مشتمل تین رکنی بنچ نے دوہری شہریت ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی تو چیف جسٹس نے بتایا کہ اعلیٰ عدلیہ کے رجسٹرار صاحبان کی جانب سے ججوں کی دوہری شہریت کے بارے میں رپورٹس موصول ہو گئی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ اور وفاقی شرعی عدالت کے کسی بھی جج کی کسی دوسرے ملک کی شہریت نہیں۔ لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار کی رپورٹ کے مطابق ایک جسٹس جسٹس جواد حسن کے پاس برطانیہ کی شہریت ہے جو انہیں وراثت کی بنیاد پر ملی ہے اور لاہور ہائیکورٹ کی ماتحت عدلیہ میں سیشن ججوں میں دو کے پاس دہری شہریت ہے جن میں سے اشفاف احمد رانا کے پاس کینیڈا جبکہ ایڈیشنل سیشن جج ایم ایس فرخندہ ارشد کے پاس برطانیہ کی شہریت ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے کسی جج کی دوہری شہریت نہیں تاہم اس کے ماتحت عدلیہ میں ایک سول جج سمعیہ اقبال کی امریکہ اور ایک یو ڈی سی رضوان ممتاز کی دوہری شہریت ہے، سندھ ہائیکورٹ کے رجسٹرار کی رپورٹ کے مطابق ایک جج جسٹس محمد کریم آغاز خان کے پاس برطانیہ کی شہریت ہے جبکہ کراچی کی ایک احتساب عدالت کی جج راشدہ اسد کینیڈا کی شہریت رکھتی ہیں، پشاور ہائیکورٹ کے کسی جج کی دہری شہریت نہیں تاہم ڈسٹرکٹ جج مانسہرہ فرح عطا اللہ خان کی دوہری شہریت ہے اور بلوچستان ہائیکورٹ میں کسی بھی جج یا جوڈیشل آفیسر کی دوہری شہریت نہیں،

عدالت کو لا افسر کی جانب سے بتایا گیا کہ ابھی تک اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے دہری شہریت کے افسران کی مکمل رپورٹ نہیں آئی بلکہ عبوری رپورٹ دی گئی ہے جس کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹر سروسز کے چار اور پولیس سروس گروپ کے چار افراد کے پاس دوہری شہریت ہے، چیف جسٹس نے کہا کہ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کیوں نہیں آئے انہوں نے کیوں مکمل رپورٹ نہیں دی،

ہمارے حکم پر کیوں عمل نہیں ہوا۔چیف جسٹس نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے کہا کہ اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل بھی ایسی رپورٹس دیں کہ وہاں لا افسران اور سٹاف میں سے کس کس کی دوہری شہریت ہے، عدالت نے ہدایت کی کہ تمام صوبوں کے چیف سیکرٹری بھی اپنے اپنے صوبوں میں دوہری شہریت رکھنے والے افسران کی ایک ہفتے میں فہرستیں سپریم کورٹ میں جمع کرادیں، عدالت نے

عبوری رپورٹ پیش کرنے پر سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو آج عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…