پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مری، نتھیا گلی میں برف باری سے بند سڑکیں کھول دی گئیں

datetime 14  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مری (آئی این پی )مری میں برف باری کے باعث بند سڑکیں کھول دی گئیں۔ ایبٹ آباد سے نتھیا گلی جانے والی سڑک بھی 2 دن بند رہنے کے بعد آمدورفت کے لیے کھول دی گئی۔ذرائع کے مطابق ملک کے اکثر پہاڑی علاقوں میں مسلسل برف باری کے باعث بجلی اور ٹیلی فون کا نظام ابھی تک متاثر ہے جبکہ آج بھی مالاکنڈ ڈویژن اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ایبٹ آباد سے نتھیا گلی جانے والی سڑک ڈونگا گلی تک کھول دی گئی ہے، جبکہ مری میں بھی برف باری کے باعث بند سڑکیں کھول دی گئی ہیں۔اس کے علاوہ آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں تین روز سے وقفے وقفے کے ساتھ برف باری جاری ہے، برفباری کے باعث پھگواڑی لوئرٹوپہ ٹریفک سیکشن بند ہیںجس کے باعث آزاد کشمیر سے اسلام آباد آنے والے مسافروں کواپر دیول شاہراہ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایبٹ آباد کے ڈپٹی کمشنر اورنگزیب حیدر کا کہنا ہے کہ ایبٹ آباد اور گردو نواح میں سیاحوں کی آمد و رفت کے حوالے سے صورتحال قابو میں ہے، مقامی انتظامیہ نے سڑکوں سے برف ہٹانے والی گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ بھی کردیا ہے۔مقامی انتظامیہ کے مطابق ناران میں اب تک 4 فٹ اور شوگران میں 3 فٹ تک برف پڑچکی ہے۔ سوات کے بالائی علاقوں کالام اور مالم جبہ میں تین روز وقفے وقفے سے برف باری جاری ہے۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…