پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

خیبر پختونخواہ حکومت کی بدانتظامی کے سبب برفباری زحمت بن گئی، شہباز شریف کی جانب سےتعاون کی ہدایت

datetime 14  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (پ ر )شہباز شریف کی جانب سے کمشنر راولپنڈی کوخیبر پختونخواہ انتظامیہ کیساتھ تعاون کی ہدایات ۔آزاد کشمیر ، نتھیا گلی، اور گلیات میں شدید برفباری نے بڑے بڑے دعوے مسترد کر دئیے جبکہ مظفر آباد، آزاد کشمیر کی وادی نیلم کے بالائی علاقوں میں بھی قبل از وقت ہونے والی برف باری سے عوام مشکلات کا شکار ہو گئی ۔موسم کا مزہ لینے والے مشکلات میں گھر گئے، برفباری نے ناران کاغان کے راستے بند کردیئے،

سیکڑوں سیاح پھنسے ہوئے ہیں، خیبر پختونخواہ انتظامیہ حالات کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے جبکہ مزید برفباری کے باعث ریسکیو میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔برف باری نے سب منجمد کر دیاہے ، ناران، کاغان کی وادیاں برف کی لپیٹ میں ہیں اوربرفباری کا سلسلہ ابھی جاری ہے، لینڈ سلائیڈنگ سے سڑکیں بند ہیں، سیاح اور گاڑیاں پھنسے ہوئے ہیں۔مسلسل برفباری سے سیاحوں کی مشکلات بڑھتی مشکلات ،کھانے کی قلت اور گاڑیوں میں پیٹرول ختم ہونے کے پیش نظر پنجاب حکومت کی جانب سے کمشنر راولپنڈی کو ہدایات دی گئیں کہ وہ خیبر پختونخواہ حکومت کے ساتھ اس مشکل گھڑی میں مکمل تعاون کرے۔اس سے پہلے بھی حکومت پنجاب کی ہی ہدایات پر مری اور گردونواح سے محصور سیاحوں کو برفباری کے باعث درپیش مشکلات سے نکالا کیا۔وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی ہدایات ملتے ہی انتظامیہ حرکت میں آگئی اور رات گئے تک 100 سے زائد گاڑیوں کو نکالا گیا۔سڑک کو صاف کرنے کا کام جاری ہے ۔نااران کے بالائی علاقوں میں ہونے والی برفباری نے خیبر پختونخواہ حکومت کی کارکردگی اور انتظامات کو تہس نہس کر کہ رکھ دیا ہے،کاغان، ناران ،آزاد کشمیر ، نتھیا گلی، اور گلیات میں بند سڑکیں کھولنے کیلئے پنجاب حکومت کے تعاون سے جدید مشینری کا استعمال کیا جا رہا ہے۔اُمید ہے کہ اب محصور سیاحوں کو جلد نکال لیا جائے گا۔‎



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…