جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے الیکشن میں شکست کی اصل وجہ بتادی،موروثی سیاست کا طعنہ دینے والوں کو حیرت انگیز جواب

datetime 13  فروری‬‮  2018 |

اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے154ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کے شکست کھانیوالے امیدوار علی ترین نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں ہمیں ضرورت سے زیادہ خوش فہمی تھی کہ ہم با آسانی جیت پائیں گے۔ بد قسمتی سے ہم عوام کو ووٹ دینے کے لئے نکال نہیں سکے،2018ء میں ضرور کامیابی حاصل کریں گے۔ منگل کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو میں این اے154لودھراں سے شکست کھانیوالے تحریک انصاف کے

امیدوار علی ترین نے کہا کہ ہم نے حکومت کے خلاف90ہزار ووٹ حاصل کئے ہیں۔ ہم نے دن رات محنت کی ہے، بد قسمتی سے ہم ووٹرز کو نکال نہیں سکے۔ ہم پہلے سے خوشیاں منانا شروع ہو گئے تھے ۔ ہمیں خوش فہمی تھی کہ ہم با آسانی انتخابات جیت جائیں گے۔ علی ترین نے کہا کہ 2018ء کے انتخابات ہم پوری تیاری کے ساتھ میدان میں آئیں گے، 2018ء کے الیکشن میں ضرور کامیابی حاصل کریں گے اور لوگوں کو ووٹ ڈالنے کے لئے گھروں سے نکالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لودھراں کے لوگ صرف بنیادی سہولیات چاہتے ہیں، اس بار ہم ٹھنڈے ہو گئے تھے، اگلی بار نہیں ہوں گے، اگلی بار موقع ملا تو بنیادی مسائل حل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ باقی سیاسی پارٹیوں میں سیاستدانوں کی دوسری نسل کو بھی عہدے ملے ہوئے ہیں، مجھے پارٹی میں کوئی عہدہ نہیں ملا میں پارٹی کا کارکن ہوں



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…