بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام،40لاکھ روپے کیوں دیئے؟ایم کیو ایم کے رہنما سلمان مجاہدبھی منظر عام پر، حیرت انگیز وجہ بتادی

datetime 13  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ایم کیو ایم رہنما سلمان مجاہد نے کہا ہے کہ یہ میرے سیاسی کیرئیر کو ختم کرنے کی سازش ہے انہوں نے کہا کہ میں ان تمام الزامات کو مسترد کرتا ہوں انہوں نے کہا ہے کہ مجھ پر بے بنیاد الزامات لگائے جا رہے ہیں اور یہ سارا گیم پلان میرے خلاف فاروق ستار کو جوائن کرنے کے بعد شروع کیا گیا ہے جبکہ میری سکیورٹی بھی واپس لے لی گئی ہے۔ سلمان مجاہد بلوچ کا کہنا تھا کہ انہوں نے لڑکی کی والدہ کے

علاج کیلئے خطیر رقم خرچ کی اور اب احسان کا یہ بدلہ دیا جا رہا ہے۔ سلمان مجاہد بلوچ نے انٹرنیٹ پر لڑکی کیساتھ ان کی وائرل ہونیوالی تصویر کو بھی جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ لڑکی علینہ نے ان کے خلاف 4جنوری کو ایف آئی آر درج کروائی جبکہ وہ 16دسمبرکو اس کے خلاف درخواست درج کرواچکے ہیں اور اب یہ معاملہ عدالت میں ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگ خورشید بیگم سیکرٹریٹ میں آیے تھے اور مجھ سے تعارف کرایاگیا کہ ہم ایم کیو ایم کے پرانے ورکر ہیں انہوں نے اپنا مسئلہ بتایا کہ ان کی ماں کو کینسر ہے جس پر میں نے ان کو چالیس لاکھ روپے دیئے تھے جس کا ایف اے ڈیوڈ بھی موجود ہے ،پھر یہ لوگ غائب ہوگئے تھے،جب ان سے رابطہ کیاگیا تو انہوں نے پہلے کہاکہ پیسے واپس دے دیں گے اور پھر کچھ دن بعد مجھ پر ہی ایف آئی آر درج کروادی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…