اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

زینب قتل کیس ، ملزم عمران نے دوبار اقرار جرم کرلیا،چھوٹی بچیوں کا انتخاب کیوں کرتاتھا؟سفاک درندے کے شرمناک انکشافات

datetime 13  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم عمران علی کا کوٹ لکھپت جیل میں مسلسل دوسرے روزے بھی ٹرائل جاری رہا ،مجموعی طور پر 33گواہان کے بیانات ریکارڈکر لئے گئے جبکہ مزید سماعت آج (بدھ) صبح نو بجے تک کیلئے ملتوی کر دی گئی ۔

گزشتہ روز کوٹ لکھپت جیل میں انسداد دہشتگردی عدالت کے جج سجاد احمد نے زینب قتل کیس کی سماعت کیجس میں مزید گواہان کے بیانات ریکارڈ کئے گئے ۔سماعت کے دوران پراسیکیوٹر جنرل احتشام قادر سمیت دیگر اعلیٰ جوڈیشل افسران بھی موجود تھے۔عدالت نے سماعت آج (بدھ )صبح نو بجے تک کیلئے ملتوی کردی ۔نجی ٹی وی کے مطابق زینب قتل کیس کے ملزم عمران نے اقرار جرم کرلیا ہے۔ سفاک قاتل کا کہنا تھا کہ چھوٹی بچیوں کا انتخاب اس لیے کرتا تھا کہ انہیں بہلا پھسلا کر آسانی سے کہیں بھی لیجایا جا سکتا تھا۔اس موقع پر سفاک ملزم نے ننھی زینب سمیت نو بچیوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بنانے کا اعتراف کیا جس پر جج نے ملزم کو چالیس منٹ کے بعد دوبارہ بیان دینے کا وقت دیا، ساتھ ہی جج نے ملزم کو اپنے وکیل سے مشاورت کرنے کی ہدایت کی۔چالیس منٹ وقفے کے بعد سماعت کا دوبارہ آغاز ہوا تو ملزم عمران نے اپنے موقف پر قائم رہتے ہوئے دوبارہ اقرار جرم کیا، جس پر عدالت نے پراسیکیوشن کو عمران کا اعترافی بیان ریکارڈ کرنے کا حکم دیا۔نجی ٹی و ی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ سفاک قاتل کے گناہوں کی فہرست مرتب کرنے میں چار گھنٹے لگے۔اس دوران عدالت نے پراسیکیوشن کو گواہان کی شہادیں قلمبند کرنے کے ساتھ ساتھ مجرم کے وکیل کو جرح جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی۔ٹرائل کے دوران ۔ مزید سماعت آج بدھ صبح نو بجے تک ملتوی کر دی گئی



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…