بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

معروف شاپنگ سنٹر کے ٹرائی روم میں کیمرہ لگانے کامعاملہ سنگین صورت اختیارکرگیا،ڈالروں میں معاوضہ ملتاتھا،ملزمان کب سے ویڈیوز بنارہے تھے اور ویڈیوز بناکر کس اہم افسر کو بھیجتے تھے؟شرمناک انکشافات

datetime 13  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی ) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق شاپنگ سنٹر کے ٹرائی روم میں کیمرہ لگانے کا معاملہ سنگین صورتحال اختیار کرگیا، ویڈیوز لاہور سے ایک ویب سائٹ پر فروخت کرکے ڈالروں میں معاوضہ لینے کا انکشاف ہوا ہے ، لاہور سے پکڑے گئے دو ملزموں کو پولیس نے مبینہ طورپر ساز باز کرکے چھوڑ دیا، مثل نامکمل ہونے کی وجہ سے

ملزموں کا تاحال جسمانی ریمانڈ بھی نہ لیا جاسکا۔پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ ہفتے چن ون روڈ پر واقع شاپنگ سنٹر میں خواتین کے ٹرائی روم میں جینز کی پینٹ شرٹ کے ڈبہ میں موبائل فون کیمرہ لگانے کے معاملہ میں گرفتار دو ملزموں ملازم رضوان اور سویپر فیاض نے دوران تفتیش پولیس کے سامنے انکشاف کیا کہ وہ دو ماہ سے ویڈیو ز بنا کر پہلے خود ایک دوسرے کو شیئر کرکے لطف اندوز ہوتے اور بعد میں لاہور میں اپنے ایک افسر کو بھیجتے تھے جو ایک ویب سائٹ پر یہ ویڈیوز فروخت کرکے ڈالروں میں معاوضہ لیتا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے پولیس نے اس بیان کو ریکارڈ کا حصہ نہیں بنایاتاہم اس ضمن میں مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق لاہور میں ویڈیوزانٹرنیٹ پر اپ لوڈ کرنیوالا ملزم بھی اسی کمپنی میں ایک اہم عہدہ پر ہے۔اس کے علاوہ پولیس نے شادمان سے مزید دو افراد کو حراست میں لیا جن کے متعلق بتایا گیا کہ دونوں ہی بااثر ہیں ان ملزموں کو سیاسی سفارشیں ہونے کی وجہ سے چھوڑ دیا گیا ہے جبکہ ڈی ایس پی سرکل پیپلز کالونی احسا ن اللہ شاد کا کہنا تھا دونوں افراد شامل تفتیش ہوئے تھے دوران تفتیش وہ ملوث نہ پائے گئے جس کی وجہ سے ان کو چھوڑا ہے۔دوسری جانب پولیس کی جانب سے گرفتاردونوں ملزموں کو تاحال عدالت میں پیش نہ کرنے کے متعلق بتایا گیا کہ اس کیس کی تفتیش ومثل نامکمل ہے جس کی بنا پر عدالت میں پیش نہیں کیا جارہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…