پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عاصمہ جہانگیر کو سپرد خاک کر دیا گیا، نماز جنازہ میں ججز صاحبان ، سیاسی و سماجی شخصیات اور وکلاء کی کثیر تعداد ،کون کون شریک ہوا؟ نام سامنے آگئے

datetime 13  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) معروف قانون دان اور انسانی حقوق کی علمبردار عاصمہ جہانگیر کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا، نماز جنازہ میں ججز صاحبان ، سیاسی و سماجی شخصیات اوروکلا برادری کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، مرحومہ کی رسم قل آج ( بدھ ) انکی رہائشگاہ پر ادا کی جائے گی ۔ معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر جو اتوار کے روز دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی تھیں کی میت سرد خانے سے ان کی رہائشگاہ پرمنتقل کی گئی ۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کیلئے میت کو

انکی رہائشگاہ سے قذافی اسٹیڈیم سے ملحقہ کھلے مقام پر لایا گیا جہاں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔ نماز جنازہ میں شرکت کیلئے آنے والوں کو واک تھرو گیٹ سے گزارا گیا ۔ سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) امین وینس او ر ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف سمیت پولیس کے دیگر اعلیٰ حکام سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے موجود رہے ۔نماز جنازہ حیدر فاروق مودودی نے پڑھائی جس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس محمد یاور علی ، جسٹس انوار الحق ، جسٹس شہرام سرور چوہدری ، جسٹس شاہد بلال حسن ، جسٹس صداقت علی خان ، جسٹس ساجد محمود سیٹھی ، جسٹس شاہد جمیل خان ، جسٹس فیصل زمان خان ، سیشن جج لاہور عابد حسین قریشی ، چیئرمین سینیٹ رضا ربانی ، اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتر اوصاف ،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شکیل الرحمان ، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ، سابق وفاقی وزیر پرویز رشید ، مشاہد حسین سید ،سابق وزیر خارجہ خوشید محمود قصوری ، سابق گورنر پنجاب شاہد حامد ،پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ ، سینئر قانون دان اعتزاز احسن ، منظور احمد وٹو ، فیصل میر ، پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی ، کمشنر لاہور ڈویژن عبداللہ خان سنبل ، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما میاں افتخار ، تحریک انصاف کے رہنما ولید اقبال ، سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل شیخ انوار الحق ، غلام شبیر ،

وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل کامران مرتضیٰ ، اعظم نذیر تارڑ ، چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پاکستان بار حفیظ الرحمان چوہدری ، شفقت محمود چوہان ، عابد ساقی ، احسن بھون ، سینئر صحافی حامد میر ،شکیل اعوان ، عبداللہ ملک ، فیصل میر ، امتیاز عالم ، علی ہدیٰ کوثر ، یاسین سوہل ، ظفر اللہ نعیم ، نائب صدر ہائیکورٹ بار راشد لودھی ، شیخ انوار الحق ، سابق وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل برہان معظم ملک ، سید کلب حسین ، یاسین آزاد ، جسٹس (ر) شاہد بخاری ، صدر سپریم کورٹ بار پیر کلیم احمد خورشید ،

ظفر اقبال کلانوری ایڈووکیٹ ، اقبال چوہدری ، محی الدین وانی ، سابق ایڈووکیٹ جنرل مصطفی رمدے ، غلام سرور نہنگ ، سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) امین وینس ، ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف ،ایس پی ڈسپلن طارق عزیز ، عامر سعید راں اور طاہر نصر اللہ وڑائچ سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات اور وکلاء سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ لوگوں نے شرکت کی ۔نماز جنازہ کی

ادائیگی کے بعد مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحومہ کو بیدیاں روڈ پر واقع ان کے فارم ہاؤس میں سپرد خاک کر دیا گیا جہاں مختلف شخصیات کی جانب سے انکی قبر پر پھولوں کی چادریں بھی چڑھائی گئیں۔مرحومہ کی رسم قل آج بروز بدھ 3بجے 121ای حالی روڈ پر واقع ان کی رہائشگاہ پر ادا کی جائے گی ۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…