ہفتہ‬‮ ، 29 جون‬‮ 2024 

فیصل آباد میں لوٹ مار،ایک ہی دن میں چوری ‘ ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کا نیا ریکارڈ بن گیا،شہری لاکھوں روپے کی نقدی‘ طلائی زیورات‘ قیمتی سامان سے محروم

datetime 13  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (این این آئی ) چوری ‘ ڈکیتی و راہزنی کی 48 وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے کی نقدی‘ طلائی زیورات‘ موبائل فونز سمیت چھ موٹرسائیکلوں اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہوگئے‘ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے سٹی تاندلیانوالہ کے علاقہ ممتاز آباد میں عبدالجبار کے گھر گھس کر اہلخانہ کو یر غمال بنا کر 8لاکھ کی نقدی 10تولے زیورات دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا ، مدینہ ٹاؤن کے علاقہ میں سہیل سے سے اسلحہ کے زور پر 14لاکھ 75ہزار کی نقدی چھین لی گئی کلیم شہید پارک میں فاروق سے

45ہزار کی نقدی ، سدھار منڈی میں چالیس ہزار چھین لئے گئے ، غلام محمد آباد میں میں حبیب سے ڈاکوؤں نے ایک لاکھ کی نقدی چھین لی بٹالہ کالونی میں کاشف سے 27ہزار کی نقدی چھینی گئی ، گورنمنٹ کالج ٹیکنالوجی میں بلال سے 30ہزار کی نقدی موبائل فون چھینا گیا ، سٹیٹ بینک میں کاشف سے 11ہزار اور موبائل چھین لیا گیا ، سائنس کالج میں ابرار سے پانچ ہزار چھینا گیا ، 114ج ب نوید سے 35ہزار خرم چوک میں فروش سے نقدی مو بائل فون چھین لای گیا ، 111گ ب میں چور اجمل کی دکان کے تالے توڑ کر 10لاکھ کا کپڑا 25ہزار کی نقدی لے اڑے ، ذوالفقار کالونی میں شاہد رضا سے 1850روپے چھینے گئے ، شاہی چوک میں محمد بوٹا لٹ گیا ، رسالہ روڈ میں ابرار سے پانچ ہزار کی نقدی چھینی گئی ، 107ج ب میں اللہ رکھا کی موٹر سائیکل سمانہ پل سے ڈاکو چھین کر فرار ہو ئے سارنگ والا میں وسیم ، ریاض سے نقدی و موبائل فون چھین لیا گیا ، ریلوے کالونی میں گجر کریانہ سٹور کے تالے توڑ کر چور نقدی و سامان لے اڑے ، نشانہ آباد میں روف کی دکان کے تالے توڑ کر چور قیمتی سامان لے گئے ۔غلام محمد آباد روڈ حادث کنڈا چور گودام کے تالے توڑ کر ڈیرھ لاکھ کی نقدی ، آٹھ بکریاں چور لے گئے ، یوسف آباد میں اللہ دتہ کی موٹر سائیکل ، مسلح افراد چھین کر لے گئے ، ہمایوں نگر میں سلیمان کا رکشہ چور لے گئے گورنانک پورہ میں اکرام کا موٹر سائیکل چور لے اڑے ،

ضلع کچہری میں ندیم کی موٹر سائیکل چور لے اڑے ، 569گ ب میں احمد کی موٹر سائیکل ڈاکوؤں چھین کر فرار ہو گئے ، جنرل ہسپتال غلام محمد آباد میں عثمان ، گورونانک پورہ میں احسن ، کوہ نور پلازہ میں عثمان بٹالہ کالونی میں حبیب الرحمن کی موٹر سائیکل چوری ہو گئیں ، یوسف چوک میں اللہ دتہ سے موٹر سائیکل چھین لیا گیا ، 219ر ب میں مرتضی کے مویشی چوری ہو گئے ، دھنولہ سٹاپ میں

شاہد کی دکان سے چور نقدی و دیگر سامان چرا کر لے گئے ، محلہ غازی آباد میں وسیم ، لائلپور آئل میں عمر کی دکان سے دس ہزار کی نقدی و سامان چور لے گئے ، دھنولہ ملت روڈ پر شہباز کی دکان سے نقدی اڑھائی لاکھ چور لے گئے ،فیکٹری ایریا میں محمد ارشاد کے 15ہزار چور لے گئے ، پولیس نے کئی وارداتیں بوگس قرار دے دیں تا حال کسی بھی واردات میں لٹنے والے سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے والے گروہوں کا سراخ نہ مل سکا ۔



کالم



سیاست کی سنگ دلی ‘تاریخ کی بے رحمی


میجر طارق رحیم ذوالفقار علی بھٹو کے اے ڈی سی تھے‘…

اگر کویت مجبور ہے

کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…