پشاور(این این آئی) مشال قتل کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت کے فیصلے کو پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا،مشال کے بھائی ایمل خان کاکہنا ہے کہ وکلاء سے مشاورت کے بعد کیس پشاورہائی کورٹ میں دائر کریں گے ۔مشال قتل کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت کے فیصلے کوہائی کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا،درخواست میں تمام ستاون ملزمان کو
فریقین بنایا جائے گا،مشال کے بھائی ایمل خان کا پشاور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ وکلاء سے مشاورت کے بعد ہائی کورٹ میں کیس فائل کیا جائے گا،وکیل ایاز خان کا کہنا تھا کہ کیس میں رہا ہونے والے چھبیس ملزمان نے رشکئی انٹرچینج پرمشال کو قتل کرنے کااعتراف کیا،عدالت سے استدعا کی جائے گی کہ فیصلے پرنظرثانی کی جائے۔