جمعرات‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2026 

راؤ انوار کو قتل کرنے والے شخص کو50 لاکھ روپے دینے کا اعلان کرنے والے ملزم سلیم جعفرکے ساتھ ایسا کام ہوگیا کہ سوچابھی نہ ہوگا

datetime 13  فروری‬‮  2018 |

کراچی (این این آئی)انسداددہشتگردی کی منتظم عدالت نے راؤ انوار کے سر کی قیمت مقرر کرنے والے ملزم سلیم جعفرکامزید جسمانی ریمانڈ دینے سے انکار کرتے ہوئے اسے جیل روانہ کردیاہے ۔منگل کو سندھ ہائیکورٹ میں قائم انسدادہشتگردی کی منتظم عدالت کے فاضل جج کے روبرو پولیس نے ایس ایس پی راؤ انوار کی سرکی قیمت مقرر کرنے والے ملزم سلیم جعفر کو پیش کیا۔ فاضل جج کے روبرو تفتیشی افسر نے پیش ہوکر موقف اپنایا کہ ملزم کے

بیان کی ویڈیو حاصل کرلی ہے جسکی تصدیق کا عمل جاری ہے۔ تفتیشی عدالت نے ملزم سلیم جعفر سے مذید تفتیش کے لئے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی۔عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا کو مسترد کرتے ہوئے ملزم سلیم جعفر کو عدالتی ریمانڈ پر جیل روانہ کردیا۔واضح رہے کہ ملزم سلیم جعفر نے ایک ویڈیو کے زریعے راؤ انوار کو قتل کرنے والے شخص کو50 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا تھا۔ملزم کو راولپنڈی سے گرفتار کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…