کراچی (این این آئی)وزیر داخلہ نے ایم این اے سلمان مجاہد کے ایک اور کارنامہ منظر عام پر آنے کا نوٹس لے لیا ایڈیشنل آئی جی کو مکمل تحقیقات کرکے قانونی کارروائی کا حکم بھی دے دیا سلمان مجاہد کے خلاف سٹی کورٹ میں دوشیزہ نے مقدمہ درج کرانے کی درخواست دی ہوئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق سیاسی جماعت کے ایم این اے کے خلاف پی ٹی آئی نے ایک مقدمہ درج کرادیا ہے دوسرے کی تیاری جاری ہے سلمان مجاہد پر ایک دوشیزہ نے الزام عائد کیا ہے کہ سلمان نے اسے جنسی حوس کا نشانہ بنایا
اور شادی کا اصرار کرنے پر میرے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرادیا اور مسلسل حراساں کر رہے ہیں وزیر داخلہ نے تحقیقات مکمل ہونے پر سلمان مجاہد کے خلاف سخت کاروائی کے احکامات دئے ہیں۔قبل ازیں ایم کیو ایم رہنما سلمان مجاہد پرلڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنابنانے کے الزامات سامنے آئے ہیں،دعویٰ کیاگیا ہے کہ ، شادی کرنے پر ایف آر درج کروا دی، لڑکی کے بھائی کو اغوا کے بعد تشدد کا بھی نشانہ بنایا گیا، معروف سماجی کارکن صارم برنی معاملہ سامنے لے آئے۔ تفصیلات کے مطابق معروف سماجی کارکن اور صارم برنی ٹرسٹ کے سربراہ صارم برنی نے انکشاف کیا ہے کہ ایم کیو ایم رہنما سلمان مجاہد بلوچ نیایک لڑکی کو زیادتہ کا نشانہ بنایا ہے جبکہ اب اسے بلیک میل کر رہے ہیں، متاثرہ لڑکی نے انصاف کے حصول کیلئے ان سیرابطہ کیا ہے۔صارم برنی کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایم کیو ایم رہنما سلمان مجاہد پی ایس پی کو چھوڑ کر فاروق ستار گروپ کے ساتھ آن ملے ہیں۔ آج صبح سلمان مجاہد بلوچ پر پی ٹی آئی کے ایک کارکن پر پستول نکال کر دھمکانے کا الزام میں پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل نے بھی ایف آئی آر درج کروائی ہے۔ سلمان مجاہد بلوچ پرلڑکی کے ساتھ زیادتی کا الزام عائد کرتے ہوئے صارم برنی کا کہنا تھا کہ سلمان مجاہد بلوچ نے کی کی شادی کرنے پر اس کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کروائی ہے۔ علینہ نامی لڑکی کا کہنا ہے
کہ شادی کے بعد سلمان مجاہد بلوچ نے میرے بھائی کو اغوا کر کے تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ علینہ کا کہنا تھا کہ سلمان مجاہد بلوچ نے مجھے بھانجی بنا کر نوکری کا جھانسہ دی کر اسلام آباد بلایا اور وہاں زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور اس دوران میری ویڈیو بھی بنائی اور اب مجھے بلیک میل کیا جا رہا ہے۔ لڑکی کا کہنا تھا کہ سلمان مجاہد بلوچ نے مجھے 17سال کی عمر میں زیادتی کا نشانہ بنایا۔الزامات سامنے آنے کے بعد سلمان مجاہد بلوچ بھی سامنے آگئے ہیں اور انہوں نے ان تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے
کہ مجھ پر بے بنیاد الزامات لگائے جا رہے ہیں اور یہ سارا گیم پلان میرے خلاف فاروق ستار کو جوائن کرنے کیبعد شروع کیا گیا ہے جبکہ میری سکیورٹی بھی واپس لے لی گئی ہے۔ سلمان مجاہد بلوچ کا کہنا تھا کہ انہوں نے لڑکی کی والدہ کے علاج کیلئے خطیر رقم خرچ کی اور اب احسان کا یہ بدلہ دیا جا رہا ہے۔ سلمان مجاہد بلوچ نے انٹرنیٹ پر لڑکی کیساتھ ان کی وائرل ہونیوالی تصویر کو بھی جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ لڑکی علینہ نے ان کے خلاف 4جنوری کو ایف آئی آر درج کروائی جبکہ وہ 16دسمبرکو اس کے خلاف درخواست درج کرواچکے ہیں اور اب یہ معاملہ عدالت میں ہے۔