اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)حویلیاں طیارہ حادثہ، میتوں کی شناخت کا معاملہ سوالیہ نشان بنا رہ گیا۔ تفصیلات کے مطابق حویلیاں طیارہ حادثے میں میتوں کی شناخت کے معاملے سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ ایسے حادثوں میں اعضا کے ڈی این اے کے ذریعے میتوں کی شناخت ممکن نہیں ہوتی۔ ڈی جی پنجاب فرانزک لیبارٹری ڈاکٹر اشرف طاہر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران بتایا ہے کہ جس
طرح کا حادثہ حویلیاں میں طیارے کے ساتھ پیش آیا تو ایسی حادثے میں اعضاء کا ڈی این اے اتنا جلدی ممکن نہیں ہوتا اور مجھے نہیں معلوم کہ حکومت نے طیارے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو کیسے مطمئن کیا ۔ واضح رہے کہ حویلیاں طیارہ حادثہ 7دسمبر 2016کو پیش آیا تھا جس میں معروف مذہبی سکالر اور نعت خواں جنید جمشید سمیت 47افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔