جمعرات‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2025 

شیخ رشید اور جہانگیر ترین سے بڑا فراڈیہ کوئی نہیں

datetime 13  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(آئی این پی ) وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ شیخ رشید اور جہانگیر ترین سے بڑا کوئی فراڈیہ نہیں ، شیخ رشید آئندہ کبھی کونسلر بھی نہیں بن سکتا،عمران خان احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں،انصاف کے حصول کیلئے کی جانے والی کاروائیاں میرٹ پر کی جائیں،احتساب کیلئے سب کو صرف شریف خاندان ہی نظر آرہا ہے،بڑے مگر مچھ قانون کی گرفت سے باہر ہیں،

ایم کیو ایم کا ڈرامہ پچھلے 25 سالوں سے چل رہا ہے۔ پیر کو فیصل آباد پیپلز کالونی میں واقع گورنمنٹ سکول کے توسیعی منصوبے کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے چئیرمین پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا عمران خان احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں اور آج لودھراں کے الیکشن میں بھی انہیں بدترین ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا نواز شریف پر لگائے گئے تمام الزامات آئندہ الیکشن میں عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے نالہ لئی میں بہا دیں گے۔سابق صدر آصف علی زرداری کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ سندھ پولیس زرادری ہاوس پر چھاپہ مارتے ہوئے راو انوار کو گرفتار کرے تاکہ یہ بات منظر عام پر آسکے کہ راو انوار کس کے کہنے پربے گناہ شہریوں کا قتل کرتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا انصاف کے حصول کیلئے کی جانے والی کاروائیاں میرٹ پر کی جائیں، احتساب کیلئے سب کو صرف شریف خاندان ہی نظر آرہا ہے، اربوں روپے لوٹنے والے شرجیل میمن، زرداری کی دوست ایان علی اور جہانگیر ترین جیسے بڑے بڑے مگر مچھ قانون کی گرفت سے باہر ہیں۔عابد شیر علی نے کہا 1998میں آنے والی یو ایس ایڈ سے جہانگیر ترین نے کسانوں کی زمینیں ٹھیکے پر لیکر اربوں روپے کی کرپشن کی لیکن ان تمام معاملات پر نیب کیوں خاموش ہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے کبھی بھی عدلیہ یا

فوج کے خلاف بات نہیں کی، مارشل لالگانے والوں کے خلاف تنقید کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا ایم کیو ایم کا ڈرامہ پچھلے 25 سالوں سے چل رہا ہے، پہلے نمائندگی لندن سے ہوتی تھی اور اب ڈرامہ کراچی بیٹھ کر کیا جا رہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی


عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…