جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

چکوال ،لودھراں کے ضمنی انتخاب میں کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کی ، نواز شریف عوامی لیڈر ،لوگ انکی بات سنتے ہیں ،حمزہ شہباز

datetime 13  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام سے کئے گے وعدے پورے کئے ہیں ،چکوال اور لودھراں کے ضمنی انتخاب میں کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کی ، نواز شریف عوامی لیڈر ہیں اورلوگ ان کی بات سنتے ہیں ،عمران خان کبھی دھاندلی اور کبھی دھرنوں کے پیچھے چھپتے ہیں ،پاکستان کے بہت سے دشمن ہیں اور اس وقت ہمیں گھمبیر مسائل کا سامنا ہے ،اقتدار کے لئے نہیں بلکہ پاکستا ن کے بنیاد ی فیصلے کرنے کے لئے سب کو مل بیٹھنا چاہیے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر صحافی سہیل وڑائچ سے ان کے چچا کے انتقال پراظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ حمزہ شہبازنے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کو بڑا کم وقت ملا ہے ، پاکستان کا روشن مستقبل مسلسل جمہوریت میں پنہاں ہے ۔ انہوں نے نواز شریف اور شہباز شریف کے الگ الگ بیانیے او ر اس کے ساتھ انتخابات میں جانے کے سوال کے جواب میں کہا کہ اس کا فیصلہ آپ نے یا میں نے نہیں بلکہ عوام نے کرنا ہے ۔ ہمیں زمینی حقائق کو سامنے رکھتے ہوئے آگے بڑھنا ہوگا ۔تمام اداروںکے درمیان ہم آہنگی ہونی چاہیے ۔ اگر پیپلز پارٹی کے دور میں سوات آپریشن کامیاب ہوا تو اس کے پیچھے سیاسی او رعسکری قیادت کا ایک پیج پر ہونا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کو بہت گھمبیر مسائل کا سامنا ہے ،امریکہ پاکستان کو روز ڈو مور کا سبق دے رہا ہے ۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ تکمیل کی جانب بڑھ رہا ہے جسکی وجہ سے ہمارے دشمن زیادہ ہیں،انہیں ڈر ہے کہ اگر پاکستان آگے نکل گیا تو پھر اسے کون پکڑے گا ۔ اقتدار کیلئے نہیں بلکہ پاکستان کے بنیادی فیصلے کرنے کے لئے سب کو مل کر بیٹھنا چاہیے اور دشمن کو بتانا ہوگا کہ اگر پاکستان کی طرف کوئی انگلی اٹھے گی تو ہم سب ایک ہیں ۔ انہوںنے چوہدری نثار کے حالیہ بیان کے سوال کے جواب میں کہا کہ چوہدری نثار کا اپنا اظہار رائے ہے اور وہ بر ملا اظہار رائے کرتے ہیں ۔ مسلم لیگ (ن) بہت بڑی پارٹی ہے ۔

نواز شریف کی پارٹی میں ہر کوئی اپنی رائے کا اظہار کرتا ہے ۔ ہم نے پاکستان کی ترقی کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں اور آنے والے انتخابات میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔انہوںنے کہا کہ حکومت نے عوام سے کئے گئے وعدے پورے کئے ہیں ، جہانگیر ترین نے اربوں روپے خرچ کئے مگر ان کا بیٹا لودھراں کا ضمنی انتخاب ہا ر گیا ۔لاہور میں میٹرو بس کو جنگلا بس کہنے والے پشاور میں خود یہ منصوبہ بنا رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…