منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

ن لیگ میں بڑی بغاوت، جلد شیرازہ بکھر جائیگا،نثار گروپ کے بعد ایک اور گروپ سامنے آگیا، قیادت کون کر رہا ہے خفیہ اداروں کی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشاف، کھلبلی مچ گئی

datetime 13  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے موقر قومی اخبار کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ نواز شریف کو سزا ہونے اور سپریم کورٹ سے نا اہلی کی مدت کے حوالے سے فیصلہ ان کے خلاف آنے کی صورت میں ن لیگ کے اندر دو بڑے گروپ نواز شریف کا ساتھ چھوڑ سکتے ہیں۔ ایک گروپ چوہدری نثار کی طرف جا سکتا ہے۔ سول خفیہ اداروں کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ

ن لیگ کے اندر گروپنگ موجود ہے اور بہت سے سینئر ارکان جو بظاہر تو نواز شریف کے ساتھ کھڑے نظر آتے ہیں مگر وہ بہت جلد پارٹی کو چھوڑ سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پوٹھوہار ریجن سے تعلق رکھنے والے ایک صوبائی وزیر نے تو باقاعدہ یہ مہم شروع کر رکھی ہے کہ شہباز شریف کو آگے آنا چاہئے مریم کسی صورت قابل قبول نہیں جبکہ 80ایسے ایم این ایز ہیں جو نواز شریف کے نیب کیسز اور سپریم کورٹ میں نا اہلی کی مدت کے حوالے سے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں۔ ان اراکین اسمبلی کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو سزا کی صورت میں نواز شریف کی سیاست ختم ہو جائے گی تو اس صورت میں نواز شریف کے ساتھ رہنا سیاسی موت ہو گی۔ ن لیگ کے اہم ترین ذمہ دار کو ملنے والی ان رپورٹس کے بعد یہ چیک کرنا شرو ع کر دیا گیا کہ کتنے لوگ نثار کے ساتھ جا سکتے ہیں اور کتنے پارٹی کو چھوڑ کر دوسری جماعت میں جا سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ اگر فوری طور پر چوہدری نثار کو پارٹی سے فارغ کیا گیا تو اس کے پارٹی پر برے اثرات مرتب ہونگے اور اگر فوری ان کی زبان بندی نہ کی گئی تو بھی پارتی کو نقصان پہنچے گا۔ پارٹی میں ایک اور بڑے گروپ کے حوالے سے بھی انکشاف کیا گیا ہے ۔ اس گروپ کو بظاہر تو جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ن لیگی رکن اسمبلی بنا رہے ہیں مگر ان کے رابطے

شریف خاندان کی ایک اور اہم شخصیت سے بھی ہیں۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز نے ان حالات سے نمٹنے کیلئے کام شروع کر دیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…