منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

روک سکتے ہو تو روک لو ! سید اقبال شاہ کی جیت پر مریم نواز نے ان کیلئے کیا الفاظ کہے ؟ مسلم لیگی رہنما ئو ں کا سر فخر سے بلند کر دیا

datetime 13  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مریم نوازنے لودھراں میں مسلم لیگ (ن) کو بھاری مارجن سے جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے ، انہوں کا کہنا تھا کہ میاں نوازشریف کے خلاف سازشوں کو خدا نے نوازشریف کی طاقت بنا دیا ، اب بھی سمجھ جائو کہ فیصلے خدا کے چلتے ہیں ،عوام نے ثابت کیا کہ وہ ووٹ کے تقدس کو پامال نہیں ہونے دیں گے ۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ لودھراں این اے 154نے اپنا سیاسی جانشین چن لیا ہے اور یہ پی ٹی آئی کو واضح پیغام ہے

کہ نواز شریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں ۔ مریم نواز نے کہا کہ عوام نے واضح کردیا کہ ووٹ کے تقدس کو پامال نہیں ہونے دیا جائے گااور نوازشریف کی قیادت میں ووٹ کی حرمت کا کارواں منزل پر پہنچ کر ہی دم لے گا ۔ نوازشریف کے خلاف سازشوں کو خدا نے ان کی طاقت بنا دیا ، اب بھی سمجھ جائو فیصلے خدا کے چلتے ہیں اور اسی نظام پر دنیا قائم ہے ۔ ہم اس کامیابی پر کروڑوں بار اپنے سر خدا کی عظمت کے آگے جھکاتے ہیں ۔اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ خدا کیسے اپنے بندوں کو نوازتا ہے ۔ مریم نواز نے کہا کہ عوام کا فیصلہ واضح ہے ۔ ووٹ کو عزت دو ۔ عدل کو بحال کرو، یہ نظریہ نظریہ نواز ہے جو دلوں میں گھر کر گیا ہے کہا تھا نا ’’روک سکو تو روک لو‘‘۔ الحمداللہ عوام کے سارے فیصلے ایک ہی اعلان کررہے ہیں کہ نواز شریف اہل ہے ، نواز شریف عوام کے دلوں میں بستا ہے اور عوام کے فیصلوں کا احترام کرو۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…