منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

ن لیگ لودھراں کا الیکشن بڑے مارجن سے کیسے جیتی ، پی ٹی آئی کی ہار کے پیچھے بڑی وجہ سامنے آگئی ؟مریم نوازکی دبنگ انٹری ، بڑا سرپرائز دیدیا

datetime 13  فروری‬‮  2018

لاہور( آئی این پی)سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازنے لودھراں میں مسلم لیگ (ن) کی بھاری اکثری سے کامیابی پر عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ میاں نوازشریف کے خلاف سازشوں کو خدا نے نوازشریف کی طاقت بنا دیا ، اب بھی سمجھ جائو کہ فیصلے خدا کے چلتے ہیں ،عوام نے ثابت کیا کہ وہ ووٹ کے تقدس کو پامال نہیں ہونے دیں گے ۔پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے لودھراں الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پر عوام کو مبارکباد دی

اور کہا کہ عوام کے فیصلوں کی توہین ہوتی ہے تو ان کے فیصلے اور بھی سخت ہو جاتے ہیں ، ان کے وزیراعظم کو نکالا جائے تو پھر وہ بھی نوٹس لے لیتے ہیں ۔ مریم نواز نے کہا کہ عوام نے واضح کردیا کہ ووٹ کے تقدس کو پامال نہیں ہونے دیا جائے گااور نوازشریف کی قیادت میں ووٹ کی حرمت کا کارواں منزل پر پہنچ کر ہی دم لے گا ۔ نوازشریف کے خلاف سازشوں کو خدا نے ان کی طاقت بنا دیا ، اب بھی سمجھ جائو فیصلے خدا کے چلتے ہیں اور اسی نظام پر دنیا قائم ہے ۔ ہم اس کامیابی پر کروڑوں بار اپنے سر خدا کی عظمت کے آگے جھکاتے ہیں ۔اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ خدا کیسے اپنے بندوں کو نوازتا ہے ۔ مریم نواز نے کہا کہ عوام کا فیصلہ واضح ہے ۔ ووٹ کو عزت دو ۔ عدل کو بحال کرو، یہ نظریہ نظریہ نواز ہے جو دلوں میں گھر کر گیا ہے کہا تھا نا ’’روک سکو تو روک لو‘‘۔ الحمداللہ عوام کے سارے فیصلے ایک ہی اعلان کررہے ہیں کہ نواز شریف اہل ہے ، نواز شریف عوام کے دلوں میں بستا ہے اور عوام کے فیصلوں کا احترام کرو۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ اور ووٹ پر لعنت بھیجنے والوں کا انجام دیکھ کر توبہ یاد آگئی ۔ پاکستان کے عوام کے شعور سے مت کھیلنا وہ مہروں کو نہیں شیروں اور دلیروں کو ووٹ دیتے ہیں جو جبر کے سامنے سینہ تھان کر کھڑے ہوتے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…