جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیر اعلٰی شہباز شریف کی بہترین کارکردگی، لودھراں میں مسلم لیگ نون کی شاندار کامیابی کا سبب بنی…!! 

datetime 12  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (پ ر)پنجاب میں مسلم لیگ ن پھر بازی لے گیا. بڑے معرکے میں بڑی جیت ایک بار پھر سے مسلم لیگ ن کا مقدر بنی….!! جنوبی پنجاب میں این اے 154لودھراں کے ضمنی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدواراقبال شاہ کو شاندار کامیابی حاصل ہوئی ہے. ضمنی انتخابات کے نتائج نے پنجاب کے عوام کی پسند کو واضح کر دیا. جنوبی پنجاب میں مسلم لیگ نون کی کامیابی وزیر اعلٰی شہباز شریف کی بدولت ہے.

جنوبی پنجاب میں ہونے والی ترقی کسی سے بھی ڈھکی چھپی نہیں اور لودھراں کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی جیت اس بات کا عملی ثبوت ہے. عوام کو ان گنت سہولیات کی بر وقت فراہمی سے وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف نے عوام کا دل جیت لیا. مخالفین کے دعوے اور الزامات دھرے کے دھرے رہ گئے اور عوام نے اپنا عوامی لیڈر شہباز شریف کو پھر سے منتخب کر کے مخالفین کا منہ بند کر دیا. لودھراں کے ضمنی الیکشن کے نتائج نے ثابت کردیا ہے کہ عوام مسلم لیگ(ن) کی قیادت اورپالیسیوں پر اعتماد کرتے ہیں. ضمنی انتخاب میں ایک بار پھر امانت،دیانت اورخدمت کی سیاست کی جیت ہوئی ہے۔جبکہ منفی احتجاج،انتشار اوردھرنوں کی سیاست کرنیوالوں کو شکست بری طرح شکست نصیب ہوئی ہے. عوام نے منفی سیاست کرنیوالوں کومسترد کرکے واضح پیغام دیا ہے کہ ملک میں انتشار کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں۔نتائج نے ثابت کر دیا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) مثبت سیاست کے باعث ملک کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے۔امید ہے کہ اقبال شاہ لودھراں کے عوام کے مسائل کے حل کے لئے نمائندگی کا بھرپور حق ادا کریں گے۔وزیراعلی وہ حلقے کے عوام کی ترقی کیلئے اپنی تمام ترصلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔لودھراں۔ این اے 154 / ٹوٹل 4لاکھ 31 ہزار 2 ووٹ کاسٹ ہوا. جس میں 2لاکھ 36 ہزار 496 مرد اور1لاکھ 94 ہزار 506 خواتین ووٹر شامل تھیں. جبکہ ٹرن آؤٹ۔ تقریباً 51 فیصد رہا. مسلم لیگ کی کامیابی سے یہ بات بھی ثابت ہوگی کہ وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف کی توجہ کا مرکز صرف صوبائی دارالحکومت لاہور ہی نہیں رہا بلک جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقوں میں بھی تعلیم، صحت اور دیگر تمام تر سہولیات فراہم کی گئی ہیں جبکہ کئی ترقیاتی منصوبے بھی جنوبی پنجاب کی زینت بڑھانے میں سر فہرست ہیں۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…