جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

حلقہ این اے 154 لودھراں ون کے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی شکست کی اصل وجہ کیا تھی؟ماہرین نے حیرت انگیز دعویٰ کردیا 

datetime 12  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد /لودھراں (مانیٹرنگ ڈیسک) حلقہ این اے 154 لودھراں ون کے ضمنی انتخابات میں نواز شریف کا بیانیہ حلقے کے لیگی قیادت کی بھرپورانداز میں انتخابی مہم ، جہانگیر ترین کی نسبت کمزور امیدوار کا مدمقابل ہونا ، مسلم لیگ (ن) کی فتح کی وجہ بنا ، ان مثبت پہلوؤں کی بنیاد پر (ن) لیگ کے امیدوار کو کامیابی ملی ۔ ماہرین کی آراء پرمبنی ایک تجزیاتی رپورٹ کے مطابق حلقہ این اے 154 لودھراں ون میں تحریک انصاف کو

دھچکا لگنے اور (ن) لیگ کے امیدوار کی بڑے مارجن سے فتح کی کئی وجوہات ہیں ۔ ماہرین کے مطابق گزشتہ ضمنی انتخابات میں ایک تو مسلم لیگ (ن) کے امیدوار صدیق بلوچ کی جعلی ڈگری کا معاملہ تھا تو دوسرا مضبوط امیدوار جہانگیر ترین خود اس کے مقابلے میں الیکشن لڑ رہے تھے ۔ دوسرا یہ کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کا حالیہ بیانیہ بھی لیگی امیدوار کے لئے فتح کا باعث بنا ۔ علاقے کے لیگی رہنما عبدالرحمان خان کانجو نے بھی جان کی بازی لگا کر مہم چلائی وہ بھی جیت کی وجہ ہے ۔ حلقے میں مسلم لیگ (ن) کا کوئی بڑا لیڈر خطاب کرنے نہیں گیا تاہم عمران خان سمیت تحریک انصاف کی قیادت نے حلقے میں جلسے کئے اور زور دار انتخابی مہم چلائی ۔ مختلف حلقوں سے تعلق رکھنے والے ایم این ایز ، ایم پی ایز ا ور دیگر بھی تحریک انصاف کے امیدوار علی خان ترین کی مہم چلاتے رہے ۔ واضح رہے کہ عام انتخابات میں صدیق بلوچ نے جہانگیر ترین سے 8 ہزار کے مارجن سے فتح حاصل کی جب کہ بعد میں ضمنی انتخابات میں جہانگیر ترین نے صدیق بلوچ سے تقریباً 40 ہزار کے مارجن سے فتح حاصل کی جب کہ اب علی خان ترین کو مسلم لیگ (ن) کے امیدوار قبال شاہ کے مقابلے میں شکست ہوئی ۔ حلقہ این اے 154 لودھراں ون کے ضمنی انتخابات میں نواز شریف کا بیانیہ حلقے کے لیگی قیادت کی بھرپورانداز میں انتخابی مہم ، جہانگیر ترین کی نسبت کمزور امیدوار کا مدمقابل ہونا ، مسلم لیگ (ن) کی فتح کی وجہ بنا

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…