اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

آزادکشمیر ٗنتھیا گلی اور گلیات میں شدید برف باری، سیکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں،بارشوں اور برف باری کا سلسلہ مزیدکتنے دن تک جاری رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے حیرت انگیز خبر سنادی 

datetime 12  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفر آباد /اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)آزادکشمیر ٗنتھیا گلی اور گلیات میں شدید برف باری، سیکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں۔محکمہ موسمیات کے رپورٹ کے مطابق مالم جبہ میں سب سے زیادہ 3 فٹ برف باری ریکارڈ کی گئی جبکہ آزادکشمیر، نتھیا گلی اور گلیات میں شدید برف باری کی وجہ سے راستے بند ہوگئے جس کے نتیجے میں تقریباً 800 گاڑیاں اور سیکڑوں سیاح پھنس گئے۔

آزادکشمیر کے چار اضلاع کا زمینی رابطہ راولپنڈی اور اسلام آباد سے منقطع ہوگیا ٗ مظفرآباد، باغ، نیلم، اور جہلم ویلی سے اسلام آباد، پنڈی اور لاہور جانے والی سیکڑوں گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔برف باری کی وجہ سے پھنسے افراد میں سے ایک خاتون سعدیہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیکٹروں گاڑیاں اور لوگ گزشتہ کئی گھنٹوں سے پھنسے ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ برف باری انتہائی شدید ہوئیٗ ڈرائیورز نے ایندھن ختم ہونے کے ڈر سے انجن بند کردیے ہیں اور ہیٹر بھی نہیں چل رہے۔انہوں نے بتایا کہ بچے بھوک سے رو رہے ہیں اور آس پاس کوئی ہوٹل بھی نہیں جبکہ موبائل فونز کی بیٹریاں بھی ختم ہورہی ہے۔خاتون کے مطابق برف ہٹانے اور راستے کلیئر کرانے کا کوئی انتظام نظر نہیں آرہا اور نہ ہی برف ہٹانے کے لیے کوئی مشینری استعمال کی جارہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مری میں اب تک 1 فٹ سے زیادہ برف باری ہو چکی ہے ٗکالام میں 6 انچ، زیارت میں 3 انچ برف باری ہوئی ہے۔ اسلام آباد میں زیرو پوائنٹ کے مقام پر 52 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مری گلیات اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہے گا جبکہ میدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ آئندہ 12 گھنٹوں میں ختم ہو جائے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان میں بارش اور برف باری کا سلسلہ 2 روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…