لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی ترجمان فواد چوہدری کو مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقرر کردیا ۔ پی ٹی آئی الیکٹرانک ، سو شل اینڈ پرنٹ میڈیا ٹیمیں سیکرٹری اطلاعات کو جوابدہی ہوں گی
جبکہ فواد چوہدری ان کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بھی مجاز ہوں گے۔یاد رہے کہ شفقت محمود نے حلقے کی مصروفیات کی وجہ سے سیکرٹری اطلاعات کے عہدے پر مزید ذمہ داریاں سر انجام دینے سے معذوری کا اظہار کیا تھا۔