پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جہیز پیکج کا لالچ دیکرغریب بچیوں کی ریڑھ کی ہڈی سے بون میرو اور دیگر مواد نکالنے کا مکروہ دھندہ ،متاثرہ بچیاں اب کس حالت میں ہیں؟لرزہ خیز انکشافات،شہبازشریف نے ’’نوٹس‘‘ لے لیا

datetime 12  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حافظ آباد(این این آئی)حافظ آباد کے محلہ بہاولپور ہ میں جہیز پیکج کا لالچ دیکر غریب گھرانوں کی نوجوان بچیوں کی ریڑھ کی ہڈی سے بون میرو اور دیگر مواد نکالنے کا مکروہ دھندہ کرنے والے گروہ کا انکشاف، خاتون سمیت متعدد ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار، مقدمہ درج، سنسنی خیز انکشافات کی توقع، تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی پولیس کو مخبری ہوئی کہ محلہ شریف پورہ کے رہائشی ندیم ولد اقبال غفاری سکنہ محلہ شریف پورہ جو خود کو ڈی ایچ کیو ہسپتال کا ملازم ظاہر کرتا ہے، نے گلہ شیلر والا

کسوکی روڈ کے رہائشی محمد اسلم ہنجرا اور اس کی بیوی آمنہ بی بی کے گھر میں اپنا دھندہ شروع کر رکھا ہے۔ جو غریب گھرانوں کی ان پڑھ نوجوان لڑکیوں کو جہیز پیکج کا جھانسہ دیکر ورغلاتے اور ان کے میڈیکل سیمپل کی آڑ میں ریڑھ کی ہڈی کے مخصوص مقام سے بون میرو اور دیگر قیمتی مواد سرنج کے ذریعے نکال کر آگے فروخت کرتے ہیں جس پر پولیس نے فوری چھاپہ مار کر آمنہ بی بی زوجہ محمد اسلم کو گرفتار کر لیا جبکہ ملزمان ندیم اقبال، عرفان اور اسلم وغیرہ مواد سے بھری سرنجیں اور متعلقہ سامان چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ متاثرہ بچی (ک) کے والد سرفراز احمد کی درخواست پر پولیس تھانہ سٹی نے چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، ذرائع کے مطابق ملزمہ آمنہ بی بی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک گروہ کی شکل میں یہ دھندہ طویل عرصہ سے کررہے ہیں اور اب تک 90کے قریب غریب لڑکیوں کے جسموں سے مواد نکالا جا چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق متاثرہ لڑکیاں شدید جسمانی تکلیف میں مبتلا ہیں اور علاج معالجہ کے باوجود تندرست ہونے کے بجائے دن بہ دن مزید لاغر اور نیم اپاہج ہو چکی ہیں۔ دریں اثناء گرفتار ملزمہ کی نشاندہی پر پولیس نے گروہ کے متعدد ارکان کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق تفتیش جاری ہے اور بہت جلد اصل حقائق سامنے لائے جائیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے

حافظ آباد میں لڑکیوں کی ریڑھ کی ہڈی سے مواد نکالنے کے حوالے سے میڈیا پر نشر ہونے والی خبر کا سخت نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور ڈی پی او حافظ آباد سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے اور متاثرہ لڑکیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایسا غیر قانونی کام کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…