پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دنیا کی پانچ کامیاب ترین خواتین سفارتکاروں کی فہرست جاری ،پاکستان کی معروف سفارت بھی شامل ،روس کی سرکاری ویب سائٹ کے انکشافات

datetime 12  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( این این آئی)اقوامِ متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا نام دنیا کی پانچ کامیاب ترین خواتین سفارتکاروں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا۔روس میں سفارتکاروں کے عالمی دن کے موقع پر روس کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری فہرست کے مطابق پاکستانی مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی مسلمان ممالک میں مقبول ترین خاتون شخصیت ہیں۔ڈاکٹر ملیحہ لودھی دو مرتبہ امریکہ میں پاکستانی سفیر تعینات رہیں اور اس کے علاوہ وہ برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر کے عہدے پر بھی اپنے فرائض

انجام دے چکی ہیں۔انہوں نے امریکہ میں پاکستان کی سفیر کی حیثیت سے 1993 سے 1996 اور 1999 سے 2002 تک خدمات انجام دیئے جبکہ 2003 سے 2008 تک برطانیہ میں پاکستان کی ہائی کمشنر رہیں۔ملیحہ لودھی کو فروری 2015 میں پاکستان کی جانب سے اقوامِ متحدہ میں مستقل مندوب تعینات کیا گیا تھا اور اس عہدے پر وہ اس وقت بھی براجمان ہیں۔اس فہرست میں روس کی سفارت کار الیانورا مترافونوا سر فہرست ہیں جبکہ دیگر خاتون سفارتکاروں میں کرغزستان کی روزا اتن بائیوا، ہالینڈ کی رینے جونزبوس اور سوئیڈن کی ایلوا ماڈال شامل ہیں۔روسی سفارت کار الیانورا مترافونوا اس وقت روس کی وزارت خارجہ میں سفیر کے فرائض انجام دے رہی ہیں جبکہ وہ اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے تعلیم، سائنس اور ثقافت (یونیسکو)کے امور کی نگراں بھی ہیں۔فہرست میں شامل کرغزستان کی سفارتکار روزا اتن بائیوا کرغزستان کی تیسری صدر رہ چکی ہیں جبکہ انہوں نے ملک کی وزیر خارجہ کی حیثیت سے بھی اپنے فرائض انجام دیئے۔ہالینڈ کی سفارت کار رینے جونزبوس 2016 سے روس میں سفیر کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔فہرست میں شامل سوئیڈن کی ایلوا ماڈال 1986 میں انتقال کر گئیں تھیں تاہم ان کا نام بھی ویب سائٹ نے نامور خاتون سفارتکاروں میں شامل کیا۔ایلوا ماڈال ایک سیاسی خاندان سے تعلق رکھتی تھیں اور انہوں نے جنگ عظیم دوم کے بعد اپنے ملک کے حالات کو احسن انداز میں سنبھالا، انہیں 1982 کو نوبیل انعام سے بھی نوازا گیا۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…