منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شریف برادران نے سعودی عرب کو بھی چونا لگا دیا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سخت برہم، وعدے پورےنہ کرنے پر اہم پیغام جاری کر دیا

datetime 12  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب بھی شریف برادران سے ناراض، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا خصوصی پیغام پہنچا دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب بھی شریف برادران سے ناراض ہے اور اس کی ناراضگی کی وجہ سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دفتر سے ایک خصوصی پیغام شریف برادران کو بھجوایا گیا ہے۔ پیغام میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف نے وعدہ خلافی کی ہے۔

اپنے دورے کے دوران نواز شریف نے سعودی عرب کو کئی یقین دہانیاں کروائی تھیں مگر وطن پہنچتے ہی انہوں نے عہد شکنی کی اور وعدے پورے نہیں کئے۔ سعودی ولی عہد کی جانب سے ناراضگی کے اظہار کے بعد نواز شریف اور شہباز شریف کے سعودی ولی عہد کے درمیان مصالحت کار سخت پریشان ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ پیغام سعودی ولی عہد کے دفتر سے گزشتہ ہفتے شریف برادران کو بھجوایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ دسمبر 2017میں سعودی حکومت کا ایک خصوصی طیارہ شہباز شریف کو لینے کیلئے لاہور ائیرپورٹ پر اترا تھا جس کے بعد نواز شریف بھی سعودی عرب چلے گئے تھے جہاں سے اطلاعات تھیں کہ دونوں بھائی نے وہاں اہم سعودی حکام سے ملاقاتیں کی ہیں جبکہ پاکستان میں اس حوالے سے مختلف افواہیں سرگرم رہیں۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے اینکر آفتاب اقبال نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ سعودی ولی عہد نے لبنانی وزیراعظم سعد الحریری سمیت شریف برادران کو بھی سعودی عرب میںسعودی شہزادوں کی طرح قید کرنے کی دھمکی دیکر ان سے رقم نکلوائی تھی جو کہ اربوں ڈالر بنتی ہے۔آفتاب اقبال کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد نے سعودی شہزادوں سے تو پیسے نکلوائے ہمارے شہزادوں سے بھی پیسے نکلوا لئے، ہمارے شہزادے بیچارے کرنے پتہ نہیں کیا گئے تھے، چارٹر طیاروں پہ وہاں پہنچے تو سعودی ولی عہد نے انہیں کہا

کہ یہاں بیٹھ جائو، جانے نہیں دوں گا جب تک پیسے ادا نہیں کرو گے۔ آفتاب اقبال کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد نے منی لانڈرنگ اورٹیکس نادہندہ ان افراد سے پیسے نکلوانے کا تخمینہ 100ارب ڈالر لگا رکھا تھا اور یہ ارادہ کر رکھا تھا کہ میں نے یہ 100ارب ڈالر ہر صورت ان لوگوں سے نکلوانے ہیں، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے نومبر 2017میں اس تحریک کا آغاز کیا اور دیکھئے

کہ اس کا طریقہ کس قدر سیدھا ، سادہ اور سہل تھا کہ 100کے بجائے 106ارب ڈالر اب تک وہ نکلوا چکا ہے۔ پروگرام میں مزید انکشاف کیا گیا کہ 20ارب ڈالر ابھی تک پائپ لائن میں موجود ہیںیہ رقم ان 65لوگوں کے ذمہ واجب الادا ہے جو تاحال قید میں ہی ہیں۔ یہ پیسے ان شہزادوں سے ویسے ہی نہیں نکلوائے جا سکے بلکہ اس پر باقاعدہ طور پر ایک سال تک ورکنگ کی گئی اور پھر وہ فائنڈنگ

ان گرفتار شہزادوں کے سامنے پیش کی گئیں کہ یہ تمہارا کچا چٹھا ہے، اب فیصلہ تمہارے ہاتھ میں ہے۔پیسے ادا کردو نہیں تو مقدمات کیلئے تیار ہو جائو۔ پروگرام میں یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ لبنان کے وزیراعظم سعد الحریری جو سعودی عرب کے دورے پر گئے تھے ان کوبھی وہاں بٹھا لیا گیا تھا اور جب یہ خبر آئوٹ ہوئی کہ وزیراعظم سعد الحریری کو سعودی عرب میں قید کر لیا گیا ہے تو انہوں نے

وزیراعظم لبنان سعد الحریری سے بیان دلوایا کہ میں سعودی عرب میں اپنی مرضی سے موجود ہوں اور مجھ پر کسی قسم کا کوئی جبر نہیں، سعد الحریری نے بھی جان چھڑانے کیلئے پیسے دئیے اور چلا گیا۔ آفتاب اقبال کا کہنا تھا کہ جس سے سعودیوں نے رقم نکلوانی ہوتی ہےاس کو دعوت دےکر بلاتے ہیںاور پھر پاس بٹھا لیتے ہیں ۔ پروگرام میں ایک اور انکشاف کرتے ہوئے بتایا گیا کہ سعودی

اب بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد کے ساتھ بھی ایسا ہی کرنے والے ہیں اور ان کو بھی بلا کر ان سے رقم نکلوائی جائے گی۔ آفتاب اقبال کا کہنا تھا کہ اگر سعودیوں نے ہمارے لیڈروں کو طیارہ بھیج کر منگوایا اور پھر بہت کچھ ان سے نکلوایاتو بنگلہ دیش بھی طیارہ جانا چاہئے۔آفتاب اقبال کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں بدعنوانی، منی لانڈرنگ اور لوٹ کھسوٹ کا پیسہ نکلوانے کیلئے دشواریوں

کا سامنا ہوتا ہے ، ہمیں قانونی کارروائی کا انتظار کرنا پڑتا ہے، ہمیں جمہوریت کا تاوان بھرنا پڑتا ہے لیکن یہ بات نہیں کہ سعودی عرب میں یہ سب کچھ آسان تھا،قبائلی نظام میں جب آپ کسی قبیلے پر ہاتھ ڈالتے ہیں تو ان کی دوستیاں بھی مشترکہ ہوتی ہیں اور دشمنیاں بھی مشترکہ ہوتی ہیں۔ پروگرام میں بتایا گیا کہ کنگ عبداللہ کے بچوں جن میں شہزادہ مطعن، شہزادہ مشال بن عبداللہ ان سے کچھ لینا

آسان نہیں تھے اور اس کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…