پیر‬‮ ، 16 فروری‬‮ 2026 

شیخ رشید اور جہانگیر ترین سے بڑا فراڈیہ کوئی نہیں،عابد شیر علی

datetime 12  فروری‬‮  2018 |

فیصل آباد(آئی یان پی ) وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ شیخ رشید اور جہانگیر ترین سے بڑا کوئی فراڈیہ نہیں ، شیخ رشید آئندہ کبھی کونسلر بھی نہیں بن سکتا،عمران خان احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں،انصاف کے حصول کیلئے کی جانے والی کاروائیاں میرٹ پر کی جائیں،احتساب کیلئے سب کو صرف شریف خاندان ہی نظر آرہا ہے،بڑے مگر مچھ قانون کی گرفت سے باہر ہیں۔

ایم کیو ایم کا ڈرامہ پچھلے 25 سالوں سے چل رہا ہے۔ پیر کو فیصل آباد پیپلز کالونی میں واقع گورنمنٹ سکول کے توسیعی منصوبے کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے چئیرمین پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا عمران خان احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں اور آج لودھراں کے الیکشن میں بھی انہیں بدترین ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا نواز شریف پر لگائے گئے تمام الزامات آئندہ الیکشن میں عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے نالہ لئی میں بہا دیں گے۔سابق صدر آصف علی زرداری کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ سندھ پولیس زرادری ہاوس پر چھاپہ مارتے ہوئے راو انوار کو گرفتار کرے تاکہ یہ بات منظر عام پر آسکے کہ راو انوار کس کے کہنے پربے گناہ شہریوں کا قتل کرتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا انصاف کے حصول کیلئے کی جانے والی کاروائیاں میرٹ پر کی جائیں، احتساب کیلئے سب کو صرف شریف خاندان ہی نظر آرہا ہے، اربوں روپے لوٹنے والے شرجیل میمن، زرداری کی دوست ایان علی اور جہانگیر ترین جیسے بڑے بڑے مگر مچھ قانون کی گرفت سے باہر ہیں۔عابد شیر علی نے کہا 1998میں آنے والی یو ایس ایڈ سے جہانگیر ترین نے کسانوں کی زمینیں ٹھیکے پر لیکر اربوں روپے کی کرپشن کی لیکن ان تمام معاملات پر نیب کیوں خاموش ہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے کبھی بھی عدلیہ یا فوج کے خلاف بات نہیں کی، مارشل لالگانے والوں کے خلاف تنقید کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا ایم کیو ایم کا ڈرامہ پچھلے 25 سالوں سے چل رہا ہے، پہلے نمائندگی لندن سے ہوتی تھی اور اب ڈرامہ کراچی بیٹھ کر کیا جا رہا ہے۔



کالم



وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں


1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…