لاہور(اے این این ) تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن وسابق گورنر چوہدری محمدسرور نے پنجاب میں صحت کے شعبے میں ناقص کار کر دگی پر وائٹ پیپر جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں ہر 1700مر یضوں کیلئے صرف1ڈاکٹر دستیاب ہے جس کی وجہ سے صوبے میں صحت کا شعبہ تیزی سے تنزلی کا شکار ہے‘لاہور جیسے شہرمیں ہسپتالوں میں ایک ایک بیڈ پر2/2مر یض پڑے نظر آتے ہیں ۔
حکومت نااہلی کے بعد چیف آف پاکستان ہسپتالوں کے دورے پر مجبور ہوئے ہیں ‘ہسپتالوں میں آئے روز ڈاکٹرز کی ہڑ تال اور احتجاج بھی حکمرانوں کی نااہلی ہے ‘ پنجاب میں ٹی بی کے مر یضوں کی تعداد34لاکھ تک پہنچ چکی ہے اور ہر سال2لاکھ اضافہ ہو رہا ہے 70لاکھ سے زائد پنجاب میں ہپائٹس بی اور سی کے مریض ہیں پنجاب کے2400سے بنیادی مراکز صحت میں سے 50فیصد سے زائد میں ڈاکٹر زکی کمی اور فری ادوایات نہ ہونے کے برابر ہیں ۔ اتوار کے روز تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن وسابق گورنر چوہدری محمدسرور کی جانب سے جاری کردہ وائٹ پیپر میں کہا گیاحکمران صوبے میں سالانہ اربوں روپے خرچ کر نے کا دعویٰ کرتے ہیں مگر حقیقت میں ہسپتالوں میں عوام کو مفت ادویات اور مکمل طبی سہولتوں کی فراہمی تو دور کی بات وہاں کوئی مر یضوں کو تسلی دینے کیلئے بھی تیار نہیں ہوتے پنجاب کارڈلوجی انسٹویٹ میں ہارٹ کے مر یضوں کو انجیوگرافی کیلئے6سے7ماہ اور بائی پاس آپر یشن کیلئے کم ازکم 1سال کا وقت دیا جا تا ہے ایشا کے سب سے بڑے سر کاری میو ہسپتال میں ایم آئی ار مشین کی عدم دستیابی کے مسائل عوام کے سامنے ہیں سر کاری ہسپتالوں میں 100میں سے صرف10مر یضوں کو مفت اودایات مل رہی ہے۔وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ میڈیا رپورٹس سے حاصل ہونیوالی معلومات کے مطابق اگر پنجاب میں محکمہ صحت کے معاملات کا جائزہ لیا جائے تو پنجاب میں 302ڈی ایچ کیو 23ٹیچنگ ہسپتال مگر کسی بھی ہسپتال میں ڈاکٹر ز کی آسامیاں مکمل نہیں۔
اور دیہائی علاقوں میں قائم ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی حاضری 60فیصد سے بھی کم ہوتی ہے اسی طرح لاہور جیسا شہر جسکو حکمران پیر س بنانے کا دعوی کر رہے وہاں بچوں کے چلڈرن ہسپتال میں چھوٹے آپر یشن کیلئے 1سے6ماہ جبکہ بعض آپر یشنز کیلئے 2سال کا بھی وقت دیا جاتاہے اور مناسب سہولتیں نہ ملنے کی وجہ سے ہسپتالوں میں خواتین کبھی ہسپتالوں کی سیڑھوں اور کبھی سڑکوں پر بچوں کو جنم دے رہی ہے لاہور میں ہارٹ کے مر یضوں کیلئے قائم پنجاب کار ڈلوجی میں 2000سے زائد غر یب مر یضوں کو ادویات کیلئے کئی کئی ماہ چکر لگانے پڑتے ہیں اور وہاں بھی ہارٹ کے مر یضوں کے بروقت آپر یشن بھی ایک خواب بن چکے ہیں بروقت آپر یشن نہ ہونے کی وجہ سے 10فیصد غر یب مر یض جاں بحق ہو جاتے ہیں ۔