پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) نگران وزیر اعلیٰ کے لئے ریٹائرڈ بیورو کریٹ کے نام پر غور شروع کردیا ہے نگران وزیر اعلیٰ کے لئے سابق دو وزرائے اعلیٰ کے ناموں پر بھی غور کرہے تھے تاہم ایک ریٹائرڈ بیورو کریٹس جبکہ ایک موجودہ بیورو کریٹس کے نام پر بھی غور شروع
کر دیا ہے ریٹائرڈ بیوروکریٹ کے نگران وزیر اعلیٰ کی تعیناتی پر اپوزیشن کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا ۔ نگران سیٹ اپ کے لئے اقدامات شروع کئے گئے ہیں نگران وزیر اعلیٰ کے لئے صوبائی حکومت نام پیش کرینگے اور اپوزیشن کو اعتماد میں نگران وزیر اعلیٰ کی تعیناتی عمل میں لائی جائیگی ۔ نگران کابینہ کے لئے بھی ناموں پر غور کیا جا رہا ہے نگران وزیر اعلیٰ کے لئے ریٹائرڈ بیورو کریٹس کا نام اپوزیشن کے سامنے رکھا جائے گا اورانہیں اعتماد میں لینے کے بعد 4مہینے بعد نگران سیٹ اپ عمل میں لایا جائے گا ۔ جبکہ خیبر پختونخوا اسمبلی ساڑھے تین مہینے بعد 28مئی کو تحلیل کر دی جائیگی الیکشن کمیشن نے انتخابی ایکٹ 2017کے تحت خیبر پختونخوا اسمبلی کے 28مئی کو تحلیل کرنے کا اعلان کردیا ہے صوبائی اسمبلی اپنی پانچ سالہ مدت پوری کرنے کے بعد آئندہ سال کی اٹھائیس مئی کو تحلیل کر دی جائیگی چھ مہینے بعد صوبائی اسمبلی کو تحلیل کرنے کے بعد نگران صوبائی حکومت تشکیل کردی جائیگی اور نگران حکومت تین مہینے تک کام کریگی نگران حکومت کی موجودگی میں آئندہ انتخابات بھی کئے جائینگے ممکنہ نگران حکومت کے قیام اٹھائیس مئی کے بعد کر دیا جائے گا ۔