بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

پی ٹی آئی کے دو سابق اُمیدواروں نے ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی سے بغاوت کرنے کی دھمکی دے دی ،سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 11  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنوں (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی کے دو سابق اُمیدواروں نے ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی سے بغاوت کرنے کی دھمکی دے دی پارٹی کی بنیاد رکھنے والے کارکنوں کو نظر انداز جبکہ پیراشوٹ کے ذریعے آنے والے رہنماؤں کو اربوں روپے فنڈز دیئے گئے گزشتہ روز بنوں پریس کلب میں پاکستان تحریک انصاف کے حلقہ پی کے 72سے سابق اُمیدوا ر صوبائی اسمبلی سید پیر منیر آغا ،حلقہ پی کے 71سے سابق اُمیدوار مسعود خان ،

انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن بنوں یونیورسٹی کے صدر سید شاہ فہد آغا ،نوردراز خان وزیر اور دیگر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی مقبول ترین سیاسی جماعت بننے کی بنیاد کارکنوں نے رکھی پارٹی کارکنوں نے عمران خان کی سوچ پر بنی پارٹی منشور کے مطابق جدوجہد کیا اور پارٹی کو ملک کی مقبول سیاسی جماعتوں کی صفوں میں لا کھڑا کیا جس کیلئے کارکنوں نے لاکھوں روپے خرچ کرکے انتھک محنت کی اب پارٹی میں ملک ازم ،خان ازم اور جاگیر داروں کی روایتی سیاست کو فروغ مل رہی ہے کیونکہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے پیراشوٹ کے ذریعے آنے والے رہنماؤں کو اربوں روپے کے فنڈز دیئے ہیں جنہوں نے پارٹی کارکنوں کو نظر انداز کرکے اپنے خلقوں میں من پسند افراد کو نوازا ہے اسی طرح صوبائی حکومت نے بھی چند خلقوں میں اپنے من پسند افراد کو نواز ا باقی کو حکومتی وسائل اور فنڈز سے محروم کر دیا گیا انہوں نے کہا کہ پی کے 72سے انتہائی جوش جذبے سے عوام نے ملک شاہ محمد خان کو منتخب کیا لیکن انہوں نے صرف اپنی تجوریاں بھروانے اور من پسند افراد کو نوازنے کے علاوہ کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا جس سے کارکنوں میں شدید مایوسی پھیل گئی ہے انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات سال 2018کیلئے تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہے اب وزیر اعلیٰ پارٹی منشور سے ہٹ کر انہی لوگوں کو ٹکٹ دے رہے ہیں جس سے میرٹ کی دھجیاں اُ ڑ جائے گی انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک ،سپیکر اسد قیصر اور علی آمین گنڈہ پور سے مطالبہ کیا کہ وہ پارٹی منشور مطابق کارکنوں کی مشاورت سے فیصلے کریں اورنظریاتی کارکنوں کو مطمئن کرے بصورت دیگر کوئی بھی فیصلہ مسلط کئے جانے کی صورت میں پارٹی سے بغاوت کریں گے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…