جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

شاہد خاقان عباسی ہی اصل میں کس کے آدمی ہیں ،شاہد خاقان نواز شریف کو دھوکہ دیکر کیا کررہاہے؟شیخ رشید نے سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 11  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ہی اصل میں اسٹبلشمنٹ کے آدمی ہیں ، مسلم لیگ ن پر آخری کیل شاہد خاقان عباسی لگائے گا، جھوٹوں کا تمام ٹبر فارغ ہوگا ، شاہد خاقان نواز شریف کو دھوکہ دینے کیلئے سب کچھ کر رہا ہے،تحریک انصاف بھی ایل این جی کیس میں میری ساتھ کھڑ ی نظر نہیں آتی،

ملک میں آئین کی علمداری ہوئی عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ نے حقیقی کردار ادا کیا تو ملک کے سارے چور اپنے انجام کو پہنچ جائیں گے اور 2018 بہت اہم سال ثابت ہوگا۔اتوار کے روز عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عوامی چوہدری نثار شہباز شریف اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایک گروپ کے کھلاڑی ہیں۔ مسلم لیگ ن پر آخری کیل شاہد خاقان عباسی لگائے گا۔ شاہد خاقان عباسی وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہا ہے یہ شاہد خاقان اسٹیبلشمنٹ کا آدمی ہے مستقبل میں سپریم کورٹ کا سیاست میں کوئی دخل نہیں ہوگا۔ جھوٹوں کا تمام ٹبر فارغ ہوگا نواز شریف کو دھوکہ دینے کیلئے سب کچھ کر رہا ہے یہی آخری مہر لگائے گا۔ اللہ نے مجھے ہمت دی ہے میں وزیراعظم کے خلاف ایل این جی کا کیس دائر کیا۔میری زندگی کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ ملک کی سیاسی پارٹی میرے ساتھ نہیں کھڑی ہوں گی۔ تحریک انصاف بھی ایل این جی کیس میں میری ساتھ کھڑ ی نظر نہیں آتی۔ اعتزاز احسن پہلے بھی نواز شریف کے بہت قریب ہوا کرتے تھے۔ پنجاب میں اصل مقابلہ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کا ہی ہوگا آصف علی زرداری داتا دربار سے جتنے مرضی تاویز لے لیں۔ پنجاب میں پیپلز پارٹی فارغ ہوچکی ہے۔ ملک میں آئین کی علمداری ہوئی عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ نے حقیقی کردار ادا کیا تو ملک کے سارے چور اپنے انجام کو پہنچ جائیں گے اور 2018 بہت اہم سال ثابت ہوگا۔ نواز شریف اللہ کی پکڑ میں آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران نے کہنے پر استعفیٰ نہ دینے کا فیصلہ واپس لیا۔ میں نے جھوٹی شہرت کیلئے کوئی ڈرامہ نہیں کیا۔نواز شریف مجھے طعنہ دیتا ہے ،میں ایک سیٹ کا امید وار ہوں نواز شریف کو پاناما کیس میں آرٹیکل 62,63 کے تحت عوامی مسلم لیگ ن نے باہر نکالا۔ تحریک انصاف پاناما کیس لڑنے کیلئے تیار نہیں ان کو ڈر تھا کہ پاناما کیس ہار جائیں گے۔ مگر عمران خان نے فیصلہ کیا کہ شیخ رشید کے ساتھ کھڑا ہونا ہے جس پر میں نے عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سینٹ کی سیٹوں کیلئے منڈیاں لگ چکی ہیں۔ ہر صوبے کا اپنا اپنا ریٹ چل رہا ہے جو اسمبلیاں بکیں ان پر لعنت ہے۔ سیاست انڈسٹری بن چکی ہے یہاں پر لگاتے ہیں کماتے ہیں اور بچے کھاتے ہیں۔پنجاب میں اگر عمران خان کی ہوا چلی تو سب کے ٹینٹ اکھڑ جائیں گے اگر قوم کو چور پسند ہیں تو کیا کیا جاسکتا ہے۔ ہمیں اللہ پر بھروسہ ہے عمران کی ہوا چلے گی۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…