اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

لودھراں این اے 154 ،ضمنی انتخاب ،فیصلے کی گھڑی آگئی، پولنگ سے چند گھنٹے قبل ن لیگ نے بڑی کامیابی حاصل کرلی،کانٹے دار مقابلہ متوقع

datetime 11  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لودھراں(مانیٹرنگ ڈیسک) لودھراں کے حلقے این اے154کے ضمنی انتخاب کا میدان (آج) سجے گا ، پی ٹی آئی کے علی ترین اور ن لیگ کے پیراقبال شاہ میں کاٹنے کامقابلہ متوقع ، حلقے میں میں چار لاکھ 31 ہزار ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے،338 پولنگ اسٹیشنز اور

1043 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 154 لودھراں میں ضمنی انتخابات کا میدان (آج) سجے گا ، (آج) پیر کوہونے والے الیکشن میں چار لاکھ 31 ہزار ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ جن میں 2 لاکھ 36 ہزار 496 مرد اور ایک لاکھ 94 ہزار 506 خواتین ووٹرزشامل ہیں۔ 338 پولنگ اسٹیشنز اور 1043 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں جن میں سے چھ انتہائی حساس اور 41 حساس قرار دیئے گئے ہیں۔حلقے میں پیپلزپارٹی کے مرزا محمدعلی بیگ سمیت 10 امیدوار مدمقابل ہیں تاہم اصل مقابلہ پی ٹی آئی اور ن لیگ کے درمیان ہوگا۔ حلقے میں ن لیگ اپنی ہاری ہوئی سیٹ واپس لینے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہے۔ وزیرمملکت عبدالرحمان کانجو نے ناراض رہنما ؤ ں کو بھی منالیا ہے۔دوسری جانب پی ٹی آئی بھی جیتی ہوئی سیٹ کھونا نہیں چاہتی۔ نااہلی کا سامنا کرنے والے جہانگیرترین کے صاحبزادے علی ترین نے اپنے پہلے الیکشن میں کامیابی کے لئے دن رات ایک کررکھا ہے۔ پارٹی چیئرمین عمران خان سمیت دیگر رہنما بھی مدد کو پہنچے۔ الیکشن مہم اپنی جگہ حتمی فیصلہ حلقے کے عوام نے کرنا ہے۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…