کراچی (این این آئی) ایم کیو ایم پاکستان کے سینیٹراورماہرقانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہاہے کہ سینیٹ انتخابات کے لیے ٹکٹ دینے،ٹکٹ واپس لینے کا اختیاررابطہ کمیٹی نے خالد مقبول صدیقی کو دے دیاہے،رابطہ کمیٹی نے یہ اختیارات آئین کے آرٹیکل انیس اے کے تحت خالد مقبول صدیقی کوتفویض کیے ہیں اب ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کی مرضی ہے کہ وہ جسے چاہیں الیکشن لڑائیں یا دستبردار کرائیں۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے اتوار کوالیکشن کمیشن کے باہرمیڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹرفروغ نسیم کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے میرٹ پر تمام امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیے ہیں اور کاغذات نامزدگی جمع کرانے یا انہیں واپس لینے کا اختیار بھی خالد مقبول صدیقی کے پاس ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر فاروق ستار کے خط پر تبصرہ نہیں کرونگا،وہ بڑے بھائی ہیں۔