اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

پنجاب میں درندگی کی حدیں پارکرلی گئیں،جہیز پیکج کا لالچ دیکرغریب بچیوں کی ریڑھ کی ہڈی سے بون میرو اور دیگر مواد نکالنے کا مکروہ دھندہ پکڑاگیا، ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار،لرزہ خیزانکشافات

datetime 11  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حافظ آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)حافظ آباد کے محلہ بہاولپور  میں جہیز پیکج کا لالچ دیکر غریب گھرانوں کی نوجوان بچیوں کی ریڑھ کی ہڈی سے بون میرو اور دیگر مواد نکالنے کا مکروہ دھندہ کرنے والے گروہ کا انکشاف، خاتون سمیت متعدد ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار، مقدمہ درج، سنسنی خیز انکشافات کی توقع، تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی پولیس کو مخبری ہوئی کہ محلہ شریف پورہ کے رہائشی ندیم ولد اقبال غفاری سکنہ محلہ شریف پورہ جو خود کو ڈی ایچ کیو ہسپتال کا ملازم ظاہر کرتا ہے،

نے گلہ شیلر والا کسوکی روڈ کے رہائشی محمد اسلم ہنجرا اور اس کی بیوی آمنہ بی بی کے گھر میں اپنا دھندہ شروع کر رکھا ہے۔ جو غریب گھرانوں کی ان پڑھ نوجوان لڑکیوں کو جہیز پیکج کا جھانسہ دیکر ورغلاتے اور ان کے میڈیکل سیمپل کی آڑ میں ریڑھ کی ہڈی کے مخصوص مقام سے بون میرو اور دیگر قیمتی مواد سرنج کے ذریعے نکال کر آگے فروخت کرتے ہیں جس پر پولیس نے فوری چھاپہ مار کر آمنہ بی بی زوجہ محمد اسلم کو گرفتار کر لیا جبکہ ملزمان ندیم اقبال، عرفان اور اسلم وغیرہ مواد سے بھری سرنجیں اور متعلقہ سامان چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ متاثرہ بچی (ک) کے والد سرفراز احمد کی درخواست پر پولیس تھانہ سٹی نے چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، ذرائع کے مطابق ملزمہ آمنہ بی بی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک گروہ کی شکل میں یہ دھندہ طویل عرصہ سے کررہے ہیں اور اب تک 90کے قریب غریب لڑکیوں کے جسموں سے مواد نکالا جا چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق متاثرہ لڑکیاں شدید جسمانی تکلیف میں مبتلا ہیں اور علاج معالجہ کے باوجود تندرست ہونے کے بجائے دن بہ دن مزید لاغر اور نیم اپاہج ہو چکی ہیں۔ دریں اثناء گرفتار ملزمہ کی نشاندہی پر پولیس نے گروہ کے متعدد ارکان کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق تفتیش جاری ہے اور بہت جلد اصل حقائق سامنے لائے جائیں گے۔ حافظ آباد کے محلہ بہاولپور  میں جہیز پیکج کا لالچ دیکر غریب گھرانوں کی نوجوان بچیوں کی ریڑھ کی ہڈی سے بون میرو اور دیگر مواد نکالنے کا مکروہ دھندہ کرنے والے گروہ کا انکشاف ہوا ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…