پیر‬‮ ، 15 جون‬‮ 2026 

تبدیلی کے نام پر پختونخواہ کے نام کو دھوکہ دیا گیا ! آصف علی زر دار ی سے تحریک انصاف کے اہم رہنما کی ملاقات ٗ پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان کردیا

datetime 11  فروری‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی)سابق صدرپاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف علی زرداری سے تحریک انصاف نوشہرہ کے رہنما جعفر خٹک نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کرکے تحریک انصاف چھوڑ کر پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل سید نیر حسین بخاری، کے پی کے صدر ہمایوں خان ، جنرل سیکریٹری فیصل کریم کنڈی، رحیم داد خان اور سینیٹر سردار علی خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ پی ٹی آئی چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے جعفر خٹک نے کہا کہ تبدیلی کے نام پر پختونخواہ کے نام کو دھوکہ دیا گیا ہے اور مذاق کیا گیا ہے۔ عوام پر جب کبھی کوئی مشکلات یا قدرتی آفات آتی ہیں تو پی ٹی آئی قیادت ان کی پرسان حال نہیں ہوتی۔ جعفر خٹک نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ہی عوام کی حقیقی پارٹی ہے جس کی قیادت اور کارکن عوام میں رہتے ہیں اور عوام کی خدمت کرتے ہیں۔ سابق صدر آصف علی زرقداری نے جعفر خٹک کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے عوام کو کبھی مایوس نہیں کیا اور نہ ہی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اقتدارمیں آکر کے پی کے عوام کی محرومیوں کو ختم کرے گی۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ نوجوان چیئرمین بلاول بھٹو زداری کا ساتھ دیں اور ان کے ہاتھ مضبوط کریں تاکہ نوجوانوں کو بہترین مستقبل میسر ہو سکے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ کے پی کے عوام نے انتہائی بہادری سے شدت پسندوں کی مذاحمت کی ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی بہادروں کی پارٹی ہے اور ملک میں پرامن ، مہذب اور ترقی یافتہ معاشرے کے لئے جدوجہد کر رہی ہے۔



کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…