منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

پنجاب کی پرفارمنس دوسرے صوبوں سے بہترہے ۔چیف جسٹس

datetime 11  فروری‬‮  2018

لاہور( مانیٹرنگ نیوز) سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں پنجاب میں صاف پانی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں معزز بینچ نے کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی کمرا عدالت میں موجود تھے۔ اس موقع پر چیف جسٹس اور وزیراعلی پنجاب کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا ہے۔ چیف جسٹس نے وزیراعلی پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرا خیال ہے کہ آئندہ وزیراعظم آپ ہی ہوں گے۔

انتخابات میں جو بھی اقتدارحاصل کرے وہ آپ کو وزیراعظم بنانے بارے سنجیدگی سے سوچے۔ اس پر جواب دیتے ہوئے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ آپ کیوں میری نوکری کے پیچھے پڑ گئے ہیں جس سے کمرہ عدالت میں کشت زعفران گھل گیا ۔شہباز شریف نے معزز چیف جسٹس سے پنجاب میں بجلی بحران کے حل کے لئے لگائے گئے پاور منصوبوں حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ ، بھکی پاور پلانٹ ،ساہیوال پاور پلانٹ، بلوکی پاور پلانٹ اور دیگر منصوبوں کا ذکر بھی کیا کہ کس طرح ان پاور منصوبوں کے ذریعے پنجاب سمیت نیشنل گرڈ میں بجلی فراہم کی جا رہی ہے اس کے ساتھ ساتھ پانی کے مسئلے کے مناسب حل کے لئے وزیر اعلیٰ نے تین ہفتوں کے اندر ایک مربوط اور جامع پلان پیش کرنے کا وقت لیا جس کو چیف جسٹس نے منظور کیا ۔چیف جسٹس نے باقی صوبوں کے لحاظ سے پنجاب اور شہبار شریف کی کارکردگی کو کو بہتر قرار دیا اور ترقیاتی منصوبوں کی تعریف بھی کی۔چیف جسٹس نے مزید استفسار کیا کہ آپ واحد سیاستدان ہیں جو عدالت عالیہ کی عزت کرتے ہیں جس پر شہباز شریف نے عدالت عظمیٰ سے کہا کہ آپ نے جس جس بارے میں اپنے تحفظات پیش کئے ہیں ہنگامی بنیادوں پر ان پر عملدرآمد کیا جائے گا اور پانی کے مسئلے کیلئے بھی آپ کو بہترین اقدامات دیکھنے کو ملیں گے ۔‎

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…