راولپنڈی (آن لائن)راولپنڈی سمیت پنجاب بھر میں نیا وہیکل رجسٹریشن سسٹم آئندہ ماہ سے رائج ہو گا۔ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی تنویر عباس گوندل نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے جدید سیکورٹی فیچرز کا حامل وہیکل رجسٹریشن سسٹم مارچ 2018سے نافذ العمل ہو گا۔انہوں نے بتایاکہ نئے وہیکل رجسٹریشن سسٹم منصوبے میں رجسٹریشن بک کی جگہ
سمارٹ کارڈ ،جدید سیکورٹی فیچرز کی حامل کیمرا ریڈایبل نمبر پلیٹس اور یونیورسل نمبر کا اجراء شامل ہے۔ای ٹی او ایڈمن ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی نعمان خالد نے کہا کہ صوبے میں نئی نمبر پلیٹس کے اجراء4 کی تجویز ایکسائز ڈیپارٹمنٹ اور پنجاب سیف سٹی پراجیکٹ نے دی تھی تاکہ تبدیل شدہ ،نئے فونٹ کی اور یونیورسل نمبر کی حامل نمبر پلیٹس جاری کی جاسکیں اور انہیں کیمرا ریڈ ایبل بنایاجائے۔انہوں نے بتایاکہ حالیہ نمبر پلیٹس سیف سٹی پراجیکٹ کے سی سی ٹی وی کیمرہ سے ریڈ ایبل نہیں ہیں جس کی وجہ سے سیکورٹی مسائل کے پیش نظر نئے وہیکل رجسٹریشن سسٹم کی ضرورت تھی۔انہوں نے بتایاکہ پنجاب حکومت صوبہ بھر میں نیا وہیکل رجسٹریشن سسٹم متعارف کرارہی ہے جس کے تحت یکم مارچ سے یونیورسل نمبر پلیٹ کا اجراء4 شروع ہو جائے گا۔انہوں نے کہاکہ نئے وہیکل رجسٹریشن نظام کی بدولت نہ صرف یہ کہ گاڑیوں کے کاغذات میں جعلسازی کی حوصلہ شکنی ہو گی اور گاڑیوں کی رجسٹریشن کا نظام مربوط ہو گا بلکہ اس سے صوبہ بھر کے کسی بھی ضلع میں ایک جیسے نمبر کی دوسری گاڑی کی موجودگی کا احتمال بھی ختم ہو گا۔