پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

سینٹ کے انتخاب میں واحد اہم ترین سیاسی شخصیت جن کی مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف سمیت چار اہم جماعتوں نے حمایت کردی

datetime 10  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی) جمعیت علما اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں 4جماعتوں کی حمایت حاصل ہے اور ان ہی کا متفقہ امیدوار ہوں،ایم ایم اے میں واپسی گناہ ہے، مذہبی جماعتوں کے اتحاد میں جانے کے بجائے گھر میں بیٹھنا بہتر سمجھتا ہوں ۔ ہفتہ کو پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں مولانا سمیع الحق نے کہا کہ تحریک انصاف میں شامل نہیں ہوئے ہیں

ان کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری سینیٹر شپ کیلئے صرف خیبربازار سے تصویریں کھنچوانے کے 36روپے خرچ ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں4مرتبہ یعنی 18 سال تک سینیٹر رہا ہوں اور بغیر کوئی خرچ ، وسائل اور ذرائع کے عوام کی خدمت انجام دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ہر بار جماعتی وابستگی سے بالاتر ہوکر لوگوں نے ووٹ دیئے ہیں،اب بھی تحریک انصاف سمیت تمام جماعتوں سے رابطے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فی الحال سینیٹ میں جنرل اور ٹیکنو کریٹ کی سیٹ پر کاغذات نامزدگی داخل کئے ہیں۔کسی ایک سیٹ پر کاغذات نامزدگی واپس لے لونگا۔ انہوں نے کہا کہ میرے تجویز اور تائید کندگان 4 مختلف جماعتوں سے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے (ن) لیگ ، پی ٹی آئی ، جے یو آئی (ف) اور قومی وطن پارٹی کی حمایت حاصل ہے۔متحدہ مجلس عمل میں شمولیت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ میں ایم ایم اے میں واپسی کو گناہ سمجھتا ہوں۔اسلام کے نام پر ہم قوم کو دوبارہ دھوکہ نہیں دے سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی جماعتوں کے اتحاد میں جانے کے بجائے میں گھر میں بیٹھنا بہتر سمجھتا ہوں ۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…