پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

امریکہ ہمیں بتائے کہ اس کا کیا منصوبہ ٗکیا اسٹریٹجی ہے؟ کیا امریکہ ہمیشہ افغانستان میں رہے گا؟ اپنی کوتاہیوں کو چھپانے کیلئے الزام تراشی نہ کرو،بلاول بھٹو نے امریکہ میں ہی امریکی حکومت کو کھری کھری سنادیں

datetime 10  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سوال کیا ہے کہ امریکہ ہمیں بتائے کہ اس کا کیا منصوبہ ٗ کیا اسٹریٹجی ہے؟ کیا امریکہ ہمیشہ افغانستان میں رہے گا؟میڈیا سے بات چیت کے دوران بلاول بھٹو زرداری

نےپاک ٗامریکہ تعلقات میں تناؤ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان پرامن ہوگا تو پاکستان پرامن ہوگا ٗاپنی کوتاہیوں کو چھپانے کے لیے الزام تراشی نہ کی جائے۔انہوں نے پاک امریکہ تعلقات میں بہتری کیلئے بیٹھ کر بات کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی عالمی مسئلہ ہے ٗہمیں مل کر انتہا پسندی اور دہشت گردی کو ختم کرنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ یہ ایک طویل مدتی جنگ ہے اور موجودہ صورتحال بہت خطرناک ہے۔بلاول بھٹو زر داری نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے ٗ امریکہ کے اسکولوں میں بھی دہشت گردی کے واقعات ہوتے ہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ چار سال سے پاکستان کا کوئی وزیر خارجہ نہیں تھاجس کی وجہ سے دنیا کے سامنے اپنا مؤقف موثر انداز میں پیش نہیں ہوسکا۔انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت نے اپنے وسائل سے انڈرپاس، سڑکیں بنائیں، وفاق بھی کراچی پر توجہ دے جبکہ مشرف دور میں کراچی کو خصوصی پیکج دیا جاتا تھا۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات پیپلزپارٹی تنہا لڑے گی، الیکشن کے بعد اتحاد کی بات ہو سکتی ہے تاہم کراچی میں تھوڑی بہتری آئی ہے ٗمزید بھی آجائیگی۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…