اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھر میں سینٹ انتخابات کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں۔اس حوالے سے تمام سیاسی پارٹیوں کے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔اسی تناظر میں جے یو آئی(س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کا ایک دلچسپ بیان سامنے آیا ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سینٹ انتخابات پر مجھ پر صرف 36روپے خرچ آیا ہے اور
یہ 36روپے کا خرچہ بھی تصاویر بنوانے کے اوپر آیا ہے۔واضح رہے کہ پہلے مولانا سمیع الحق سے متعلق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سینٹ کا الیکشن لڑنے کی خبریں آئیں تھیں تا ہم بعد میں انہوں نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے سینٹ کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیاجبکہ انہیں تحریک انصاف کی حمایت حاصل ہو گی۔واضح رہے سینٹ کے انتخابات 3 مارچ کو ہونگے۔