اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

ضمنی ریفرنسز: نیب راولپنڈی کے طلب کرنے پر نواز شریف بیان ریکارڈ کرانے نہیں آئے

datetime 10  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(سی پی پی) سابق وزیراعظم نواز شریف العزیزیہ اسٹیل اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ کے ضمنی ریفرنسز میں بیان ریکارڈ کروانے قومی احتساب بیورو (نیب)نہیں آئے۔ذرائع کا کہنا ہے نیب راولپنڈی نے لندن سے ملنے والے نئے شواہد کی بنا پر العزیزیہ اسٹیل اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ کیس میں ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جو آئندہ ہفتے احتساب عدالت میں دائر کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کے نجی ٹی وی کو انٹرویو کا اسکرپٹ نیب کو موصول ہوگیا ہے اور حاصل کیے گئے ریکارڈ کو بھی ضمنی ریفرنس کا حصہ بنایا جائے گا۔رپورٹس کے مطابق یہ ریفرنسز نیب راولپنڈی میں تعینات ہونے والے ڈی جی عرفان نعیم منگی کی نگرانی میں تیار کیے جا رہے ہیں، عرفان نعیم منگی پاناما کیس کی جے آئی ٹی میں نیب کی نمائندگی کر چکے ہیں اور وہ جے آئی ٹی کے اہم رکن کے طور پر کام کرتے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے پاناما کیس سے متعلق 28 جولائی 2017 کے فیصلے کی روشنی میں نیب نے شریف خاندان کے خلاف 3 ریفرنسز احتساب عدالت میں دائر کیے، جو ایون فیلڈ پراپرٹیز، العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسمنٹ سے متعلق تھے۔نیب کی جانب سے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس (لندن فلیٹس)ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف ان کے بچوں حسن اور حسین نواز، بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو ملزم ٹھہرایا گیا۔دوسری جانب العزیزیہ اسٹیل ملز جدہ اور 15 آف شور کمپنیوں سے متعلق فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں نواز شریف اور ان کے دونوں بیٹوں حسن اور حسین نواز کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔بعدازاں گذشتہ ماہ 22 جنوری کو نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف سمیت ان کے خاندان کے 5 افراد کے خلاف احتساب عدالت میں ایون فیلڈ پراپرٹیز کے سلسلے میں ایک ضمنی ریفرنس دائر کیا تھا۔

نیب کی جانب سے دائر کیے گئے ضمنی ریفرنس میں استغاثہ کے 7 نئے گواہان شامل کیے گئے ہیں، جن میں سے 2 گواہوں کا تعلق برطانیہ سے ہے۔دوسری جانب اب نیب نے العزیزیہ اسٹیل اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ کیس میں بھی ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…