منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

پاکستان میں امن کیلئے افغانستان میں قیام امن ناگزیر ہے، احسن اقبال

datetime 10  فروری‬‮  2018

اسلام آباد،واشنگٹن (آئی این پی ) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھرپور کوششوں اور لازوال قربانیوں کے بعد ملک میں امن اوراقتصادی استحکام بحال کردیاہے،دہشت گردی کے خلاف جنگ قومی لائحہ عمل کاحصہ ہے ، پاکستان میں امن کیلئے افغانستان میں قیام امن ناگزیر ہے، جبکہ امریکی نائب وزیر خارجہ نے کہا خطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعاون نہایت ضروری ہے۔

وزیرداخلہ احسن اقبال اورنائب امریکی وزیرخارجہ جون سلیوان کے درمیان واشنگٹن میں ملاقات ہو ئی جس میں دونوں نے جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اورخوشحالی کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ ملاقات میں فریقین نے دوطرفہ مجموعی تعلقات اور علاقائی امور سے متعلق معاملات پربات چیت کی ۔ اس موقع پر وزیرداخلہ نے امریکی وزیرخارجہ کودہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں سے آگاہ کیا ۔احسن اقبال نے کہاکہ بھرپور کوششوں اور لازوال قربانیوں کے بعد ملک میں امن اوراقتصادی استحکام بحال کردیاگیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ قومی لائحہ عمل کاحصہ ہے جو ملک میں امن وخوشحالی کومدنظر رکھتے ہوئے وضع کیاگیا۔وزیرداخلہ نے کہا کہ پاکستان میں امن کیلئے افغانستان میں قیام امن ناگزیر ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اور امریکہ کو خطے میں امن کیلئے ملکر کام کرناچاہیے ۔ جون سلیوان نے کہاکہ خطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعاون نہایت ضروری ہے ۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…