جمعرات‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2026 

مقبوضہ کشمیر، فوجی چھائونی پر حملہ، متعدد بھارتی فوجی جہنم واصل، مجاہدین نے لاشیں بچھا کر رکھ دیں ،قابض فوج کے ساتھ مقابلہ جاری، پورا بھارت ہل کر رہ گیا

datetime 10  فروری‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی چھائونی پر حملے میں دو فوجی اہلکار ہلاک ، متعدد زخمی،ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں جموں شہر کے نواح میں قائم بھارتی فوجی چھائونی’’سنجوان‘‘پر حملے میں 2بھارتی فوجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں، ابتدائی اطلاعات کے مطابق متعدد زخمی فوجیوں کی حالت تشویشناک ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام بھارت سے آزادی کی

تحریک چلائے ہوئے ہیں جب کہ قابض بھارتی فوج کے خلاف آئے روز مسلح کارروائیاں بھی جاری ہیں۔ سنجوان چھائونی میں حملہ آوروں نے اندر گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 فوجی ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے‘ ہلاک ہونے والوں میں بھارتی فوج کا ایک جے سی او مدن لال بھی شامل ہے۔حملہ آور اس وقت چھائونی میں موجود ہیں جہاں قابض بھارتی فوج کے ساتھ ان کا مقابلہ جاری ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 3کے قریب ہے اور چھائونی میں فوجیوں کی رہائشی بیرکوں میں داخل ہو چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…